غیرملکی سرمایہ کاروں پر حملہ آور ہونے والوں کو کوئی رعایت نہیں ملے گی، طلال چوہدری

ہفتہ 19 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں غیر ملکی فوڈ چین پر حملوں کے 20 واقعات ہوئے، شیخوپورہ میں ایک جان بھی چلی گئی، ایسے حملے کرنے والوں کو کوئی رعایت نہیں ملے گی۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور وزارت داخلہ کی طرف سے تمام صوبوں کو واضح ہدایات دی گئی ہیں کہ لوگوں کی جانوں کی حفاظت کرنی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ اور کے ایف سی پر حملے، چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کا ردعمل آگیا

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں اس نوعیت کے واقعات میں 12 ایف آئی آرز ہوئیں اور 142 لوگ گرفتار ہوئے، اسلام آباد میں 2 واقعات ہوئے اور 15 لوگ گرفتار ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس فوڈ چین نے 100 ملین ڈالرز سے زیادہ پاکستان میں سرمایہ کاری کی، ہمارے ہوٹل اور ریسٹورنٹ ٹیکس چوری کرتے ہیں یہ غیرملکی فوڈ چین ٹیکس چوری نہیں کرتیں، اس کی فرنچائز کا مالک پاکستان سے ہے اور مسلمان ہے۔

طلال چوہدری نے کہا کہ اس فوڈ چین سے 25 ہزار لوگوں کا روزگار وابستہ ہے، جتنا بھی خام مال خریدتے ہیں پاکستان کے اندر خریدتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والے ہمارے سر کا تاج ہیں، ان کی حفاظت ہمارا فرض ہے اور ہم یہ فرض نبھا رہے ہیں، ہم ان پر حملہ آور نہیں ہونے دیں گے، اور ایسا کرنے والوں کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:بائیکاٹ کا اثر، ملائیشیا میں کے ایف سی کے 100سے زائد آؤٹ لیٹس بند

وزیرمملکت نے کہا کہ وزیراعظم کے نوٹس لینے کے بعد کل سے ایسا کوئی واقعہ نہیں ہوا، پاکستان کی سیاسی اور مذہبی جماعتوں نے خود کو ان واقعات سے علیحدہ کیا ہے، یہ بالغ نظری اور اسلام کی تعلیمات کا صحیح مظہر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہوسکتا کہ ہم دنیا کو یہاں سرمایہ کاری پر راغب کریں اور یہاں ان پر حملے ہوں، یہ واقعات قابل مذمت ہیں، ان کی سیکیورٹی یقینی بنائی گئی ہے۔

طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ آئندہ اس طرح کا کوئی واقعہ نہیں ہوگا، جو لوگ گرفتار ہوئے ہیں وہ اپنے کیے پر نادم ہیں، میں صوبائی حکومتوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے ایکشن لیا، کسی صوبے نے کوتاہی نہیں کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افواہیں مسترد، اڈیالہ جیل انتظامیہ نے بانی پی ٹی آئی کی صحت بالکل بہتر قرار دیدی

تحریک انصاف دہشتگردوں سے مذاکرات پر زور دیتی ہے، ان سے ایک ضلع ہی واپس لے کر دکھادے، خرم دستگیر خان

اچھے معاشی دن دور دور تک نظر نہیں آتے، مفتاح اسماعیل

کیا نوعمری 32 سال تک جاری رہتی ہے؟ نئی تحقیق نے دماغ کی 5 اہم ارتقائی منزلیں بیان کر دیں

دھرمیندر کی مسکراہٹ اور شفقت کبھی نہیں بھول سکوں گی، ارچنا پورن سنگھ

ویڈیو

پاکستان میں بے روزگاری کا طوفان، 56 لاکھ لوگ بے روزگار، خیبر پختونخوا سب سے آگے

شہباز شریف کی چھٹی، مریم نواز اگلی وزیراعظم، قومی اسمبلی تحلیل، نئے الیکشن کی گونچ، کل کا دن اہم کیوں؟

وی ایکسکلوسیو: اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا