اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ اور کے ایف سی پر حملے، چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کا ردعمل آگیا

منگل 15 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک میں اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم کے دوران کے ایف سی آؤٹ لیٹس پر حملوں کے بعد چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کا ردعمل سامنے آگیا۔

یہ بھی پڑھیں راولپنڈی میں کے ایف سی پر حملہ، فاسٹ فوڈ چین کی برانچز پر پولیس نفری تعینات

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ راغب نعیمی نے کہاکہ یہ ضروری ہے کہ اسرائیل کی مصنوعات اور کمپنیوں کا معاشی بائیکاٹ کیا جائے  لیکن عام شہریوں کی جان و مال اور املاک کو نقصان نہ پہنچایا جائے۔

انہوں نے کہاکہ غزہ میں اسرائیل کی جانب سے ڈھائے جانے والے مظالم قابل مذمت ہیں، ہر شخص کو ان مظالم کے خلاف حسب استطاعت کردار ادا کرنا چاہیے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم کے دوران کے ایف سی سمیت دیگر غیرملکی آؤٹ لیٹس پر حملے ہورہے ہیں، کچھ روز قبل راولپنڈی میں بھی ایک ایسا واقعہ پیش آیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں بائیکاٹ کا اثر، ملائیشیا میں کے ایف سی کے 100سے زائد آؤٹ لیٹس بند

اس کے علاوہ آج شیخوپورہ میں ایک غیرملکی فوڈ چین کے ریسٹورینٹ پر مسلح افراد نے حملہ کرتے ہوئے ملازم کو قتل کردیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp