پنجاب غیرملکی سرمایہ کاروں کے لیے محفوظ اور پرکشش مقام ہے، اسپیکر پنجاب اسمبلی

پیر 21 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی پرتگال کے سرمایہ کاروں سے اسپیکر ہاؤس میں ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر اسپیکر پنجاب اسمبلی کی طرف سے وفد کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب بھی منعقد ہوئی۔

ملاقات میں پنجاب میں سرمایہ کاری کے فروغ پر پرتگالی وفد اور اسپیکر ملک محمد احمد خان کے درمیان تبادلہ خیال ہوا۔

اسپیکر ملک محمد احمد خان کا کہنا تھا کہ پنجاب غیرملکی سرمایہ کاروں کے لیے محفوظ اور پرکشش مقام ہے، اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: چولستان نہری منصوبے پر سندھ کے اعتراضات، معاملہ افہام و تفہیم سے حل ہونا چاہیے: اسپیکر پنجاب اسمبلی

ملک محمد احمد خان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی سرمایہ کاری معیشت کی ترقی کی بنیاد ہے، صحت، آئی ٹی، انرجی اور زراعت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرتے ہیں، پنجاب اسمبلی سرمایہ کار دوست قانون سازی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔

اس موقع پر پرتگال کے وفد نے سرمایہ کاری کے مواقع کو حوصلہ افزا قرار دیا اور اسپیکر کی میزبانی پر اظہارِ تشکر کیا۔

پرتگالی سرمایہ کاروں نے پنجاب میں سرمایہ کاری پر دلچسپی کا اظہار کیا جس پر اسپیکر ملک محمد احمد خان نے پرتگالی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

یہ بھی پڑھیے: سمندر پار پاکستانیوں کے لیے خصوصی عدالت کے قیام کا قانون پنجاب اسمبلی سے منظور

وفد میں علی اصغر کمرشل کونسلر ایمبیسی آف اسپین، لوئس فرانسیسکو، اوسکار مانوئل، ٹییاگو میگوئل اور امیلکار یونو سمیت پرتگال کے دیگر سرمایہ کار شامل تھے۔

تقریب میں ممبران اسمبلی احمد سعید خان، راحیلہ خادم، افتخار چھچھڑ، آغا علی حیدر بھی موجود تھے۔

اس کے علاوہ ممبران اسمبلی حنا پرویز بٹ، سارہ احمد، عارف گل، حسن رضا، خرم ورک،احمد لغاری، رانا عبدالمنان، غزالی سلیم بٹ، فیبلس کرسٹوفر اور سیکرٹری جنرل چودھری عامر حبیب بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی