دو ارب روپے رشوت لینے کا الزام: سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی کے خلاف مقدمہ درج

اتوار 30 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کے خلاف اینٹی کرپشن گوجرانوالہ نے سورس رپورٹ پر اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کیا ہے۔ ایف آئی آر میں ترقیاتی اسکیم کے ٹھیکے کی مد میں 2 ارب روپے رشوت لینے کا الزام ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق مقدمہ میں پہلے سے گرفتار ملزم سہیل اصغر چوہدری بھی ملزم نامزد ہے۔ جبکہ ایکسین، ایس ڈی او ہائی وے گجرات، ٹھیکہ لینے والی کمپنی کے مالک حاجی طارق بھی ملزم نامزد ہیں۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ 10 ارب روپے کی لاگت سے گجرات میں پرانا جی ٹی روڈ کی تعمیر کی گئی۔ ٹھیکہ حاجی طارق کی کنسٹرکشن کمپنی کو دیا گیا۔ چوہدری پرویز الہیٰ نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے 2 ارب روپے لیکر ٹھیکہ دلوایا۔ اس ڈیل میں چوہدری پرویزالہیٰ کا فرنٹ مین سہیل اصغر چوہدری بھی برابر کا شریک ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp