نیٹ فلیکس کے مقابلے میں پی ٹی وی فلیکس: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے افتتاح کر دیا

اتوار 30 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ’مجھے بے حد خوشی ہے کہ پی ٹی وی فلکس‎ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ جولائی 2022 سے اوٹی ٹی وڈیو سٹریمنگ کی شروعات ہوئیں جس کے ذریعے ناظرین پوری دنیا سے پی ٹی وی کی وسیع لائیبریری تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ جہاں ٹی وی شوز، ڈرامے، ڈاکومینٹریز، سپورٹس اور دیگر پروگرام شامل ہیں۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ’یہ منصوبہ میرے دل کے بہت قریب ہے اور دلی اطمینان اور مسرت کا باعث ہے کہ آج اس کا باضابطہ اعلان کر رہی ہوں۔ پی ٹی وی نے گزشتہ کئی برس میں جو کمال تخلیقات کی ہیں وہ قومی خزانے کا درجہ رکھتی ہیں۔

’دھوپ کنارے اور عینک والا جن جیسے یادگار ڈرامے ہماری اجتماعی یاد کا حصہ بن چکے ہیں۔ پی ٹی وی فلکس‎ پرانے اور آج کے دور کے تمام پروگراموں کی اس بڑی لائیبریری کو ناظرین تک پہنچائے گا‘۔

’نوجوان نسل اس کے ذریعے ماضی کے شائقین کے پسندیدہ اور ناقابل فراموش پروگرام دیکھ پائیں گے جنہوں نے اپنی صلاحیتوں سے کئی نسلوں کو متاثر کیا۔ یہ ایپ آئی او ایس اور اینڈ رائیڈ پر ڈاؤن لوڈ کی جاسکتی ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا ’میری گزارش ہے کہ آپ سب یہ لنک ڈاؤن لوڈ کریں اور اسے استعمال کریں۔ میں پی ٹی وی اور وزارت اطلاعات و نشریات کی تمام ٹیم کو بھرپور محنت سے اس آئیڈیا کو عملی شکل دینے پر مبارک پیش کرتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے لیجنڈ فنکاروں بشریٰ انصاری، جاوید شیخ اور خالد عباس ڈار کا خاص طور پر شکریہ جنہوں نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

فواد چوہدری نے بھی نیٹ فلکس کا پاکستانی ورژن شروع کرنے کا اعلان کیا تھا:

اکتوبر 23 سن 2023 کو اس وقت کے وزیر سائنس ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بہت جلد ملک میں نیٹ فلکس کا پاکستانی ورژن شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر سائنس ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا تھا کہ ’پاکستان کا پہلا OTT لانچ ہونے جا رہا ہے۔ (نیٹ فلکس کی طرز پر) ہم نے ٹیکنالوجی کا معاملہ حل کرلیا ہے۔ پیمرا کو کہا ہے کہ وہ مواد (کانٹینٹ) پر گائیڈ لائن تیار کرے، جیسے ہی پیمرا کی گائیڈ لائن ملتی ہے ہم نجی کمپنیز سے کہیں گے کہ ہمارے ساتھ ملیں اور OTT سروس شروع کریں‘۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہم نے اوور ورکنگ کو معمول بنا لیا، 8 گھنٹے کا کام کافی: دیپیکا پڈوکون

27ویں آئینی ترمیم کیخلاف احتجاجاً لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شمس محمود مرزا بھی مستعفی

عالمی جریدوں نے تسلیم کیا کہ عمران خان اہم فیصلے توہمات کی بنیاد پر کرتے تھے، عطا تارڑ

جازان میں بین الاقوامی کانفرنس LabTech 2025، سائنس اور لیبارٹری ٹیکنالوجی کی دنیا کا مرکز بنے گی

دہشتگرد عناصر مقامی شہری نہیں، سرحد پار سے آتے ہیں، محسن نقوی کا قبائلی عمائدین خطاب

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نکاح کے بعد نادرا کو معلومات کی فراہمی شہریوں کی ذمہ داری ہے یا سرکار کی؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے