پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ایئر لائنز میں بھونچال

جمعہ 25 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پہلگام حملے کے بعد پیدا ہونے والی پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاکستان کی جانب سے بھارت پر جوابی پابندیوں نے بھارتی ایئر لائنز میں بھونچال پیدا کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارت کا ایک اور مذموم منصوبہ بے نقاب

گزشتہ روز قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد تقریباً شام 6 بجے پاکستانی فضائی حدود بھارتی طیاروں کے لیے حدود بند کر دی گئی تھی، جس کے ساتھ ہی بھارتی ائیر لائنز کو ہنگامی صورتحال کا سامنا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کے اس فیصلے کے نتیجے میں بھارتی ائیرلائنز کو طویل دورانیہ کی پروازیں مختلف ملکوں کے متبادل ایئر پورٹس پر اتارنا پڑیں، جبکہ کئی کو اپنا رُخ موڑنا پڑ گیا۔

فضائی حدود میں پابندی کے نافذ کے وقت شارجہ سے بھارتی ایئر لائن انڈیگو ایئر کی پرواز 6 ای 1428 ایران میں تربت کے قریب پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے والی تھی مگر نوٹم جاری ہونے کے بعد پرواز کا رخ موڑ دیا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی طیارہ خلیج آف عمان کے اوپر سے گزر کر اضافی فیول کے لیے احمد آباد ایئرپورٹ پر اترا۔

یہ بھی پڑھیں:دہشتگردوں اور خوارج کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹے کا فیصلہ، قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کا اعلامیہ جاری

دوسری طرف ٹورنٹو سے ایئر انڈیا کی پرواز  اے آئی 190 کو بھی ری فیولنگ اور عملے کے ریسٹ کیلئے کوپن ہیگن اتار لیا گیا۔ جب کہ پیرس سے ایئر انڈیا کی نئی دہلی کی پرواز اے آئی 148 کو ری فیولنگ کے لیے ابوظہبی اتارا گیا۔ اسی طرح لندن سے ایئر انڈیا کی پرواز اے آئی 162 کو بھی ابوظہبی ائیرپورٹ لینڈ کرایا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

          کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

64 سال کی عمر میں بھی ٹام کروز اتنے فِٹ کیسے ہیں؟ اداکار نے اپنی فٹنس کا راز بتا دیا

امریکی بحری ناکہ بندی دوبارہ نافذ، ایران میں متعدد فوجی اہداف پر حملے

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

شمالی پہاڑی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی، گلیشیئر پگھلنے اور سیلاب کا خدشہ، متعدد سڑکیں بند

ویڈیو

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

کالم / تجزیہ

          کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی