تحریک انصاف کو اب نئے سہولت کار ملے ہیں : خواجہ آصف

اتوار 30 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف بالکل احتجاج کرے تاکہ یہ مذاکرات تو ختم ہوں۔ ان کو اب نئے سہولت کار ملے ہیں اور وزیر آباد والا لانگ مارچ بھی کسی کے کہنے پر کیا تھا۔

سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ معلوم نہیں ان کو جائز طریقے سے بٹھایا گیا ہے یا ناجائز طریقے سے۔ ہم تو بس اتمامِ حجت کر رہے ہیں۔ ان سے کیا نتیجہ نکلنا ہے؟ پچھلے ایک سال میں کیا نتیجہ نکلا ہے؟ عمران خان نے جو کرنا ہے کر لے تاکہ انہیں کوئی گلہ نہ رہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان کے ہر فیصلے سے ہمیں سیاسی فائدہ ہو رہا ہے۔ تحریک انصاف نے اسمبلیوں سے استعفے دیے تو اس کا فائدہ بھی ہمیں ہوا۔ یہ اگر آج ایوان میں ہوتے ہمیں مسئلہ ہوتا۔

ان کا کہنا تھا کہ عدلیہ کہتی ہے کہ سیاست دان بیٹھ کے مذاکرات کریں۔ بتایا جائے کہ آئین میں کہاں لکھا ہوا ہے کہ مذاکرات کروائے جائیں گے۔ یہ عدلیہ کا کام نہیں ہے۔

ثاقب نثار نواز شریف کی دشمنی میں بہت آگے نکل گئے تھے

خواجہ آصف نے کہا کہ ثاقب نثار نواز شریف کی دشمنی میں بہت دور نکل گئے تھے۔ سابق چیف جسٹس نے ٹی وی پر تسلیم کیا کہ پی ٹی آئی کے ٹکٹوں کی ڈیل کے حوالے سے آڈیو میرے بیٹے کی ہی ہے۔ صرف ثاقب نثار ہی نہیں تحریک انصاف کی لیڈر شپ بھی بے نقاب ہو گئی ہے۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پاکستان آج جن بحرانوں کا شکار ہے اس کا ذمے دار عمران خان ہے جس نے ٹکٹوں کے لیے ریٹ لسٹ لگا رکھی ہے۔ اقتدار سے دوری عمران خان کو اندر سے کھائے جا رہی ہے۔

جون کے اوائل میں بجٹ پیش کریں گے

انہوں نے کہا کہ جون کے اوائل میں بجٹ پیش کریں گے جس میں حکومت عوام کو ریلیف دے گی۔ عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کر دی ہیں۔ اب دیکھنا ہے کہ آئی ایم ایف اپنی کمٹمنٹ پوری کرتا ہے یا نہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ عدلیہ کا کام آئین و قانون کے مطابق فیصلے دینا ہے پنچایت لگانا نہیں۔ ہماری تو چھوٹی چھوٹی باتوں پر فیصلے آ جاتے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

یومِ آزادی کے موقع پر مزارِ قائد کی حفاظت کا اعزاز پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے کے سپرد

صدر آصف علی زرداری کی جانب سے 355 شخصیات کے لیے سول اعزازات کی سفارشات

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

پاکستان اور فرانس کا کثیرالجہتی امور پر تعاون اور عالمی فورمز پر رابطہ مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

ویڈیو

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

آزادی محض سرزمین کے حصول کا نام نہیں بلکہ عوام کے حقوق کا وعدہ پورا  کرنا  بھی ہے، بلاول بھٹو کا پیغام

کالم / تجزیہ

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی

انڈین خارجہ پالیسی کی ارتھی