پاکستان نے بھارت کے بے بنیاد الزامات پر سعودی عرب کو اعتماد میں لے لیا

جمعہ 25 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان نے ہندوستان کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر  میں پہلگام حملے کے واقعے سے متعلق پیشرفت اور بھارت کے بے بنیاد الزامات و غیر مناسب اقدامات پر سعودی عرب کو اعتماد میں لے لیا۔

وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو جمعے کے روز سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی فون کال موصول ہوئی جس کے دوران علاقائی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کسی بھی میلی آنکھ سے دیکھنے والے کو منہ توڑ جواب دے گا، اسحاق ڈار

دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کی موجودہ صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا۔ سینیٹر اسحاق ڈار نے شہزادہ فیصل کو بھارت کی طرف سے اعلان کردہ یکطرفہ اقدامات کے تناظر میں پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں سے آگاہ کیا۔

اسحاق ڈار نے بھارت کے بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کسی بھی جارحیت کا مضبوطی سے جواب دینے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

مزید پڑھیے: ’بھارتی فضائیہ الرٹ‘: لڑاکا طیارہ اپنی ہی آبادی پر بم گرابیٹھا

دونوں رہنماؤں نے بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال پر مشاورت اور رابطہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

دفتر خارجہ میں قائم آپریشن روم کا دورہ

وزیرخارجہ نے پاک بھارت تعلقات میں پیشرفت کی نگرانی کے لیے وزارت خارجہ میں قائم آپریشن روم کا دورہ کیا۔

مزید پڑھیں: پہلگام حملے کو بھارت کی چال قرار دینے پر آسام کے رکن اسمبلی گرفتار

اسحاق ڈار نے ڈیوٹی پر موجود افسران سے بات چیت کی اور ان کی چوکسی اور تیاری کی تعریف کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان نے متعدد پوسٹوں پر سفید پرچم لہرا کر امن کی بھیک مانگ لی

جدہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں، بنگلہ دیشی وزیر خارجہ کی کلیدی ملاقاتیں

سعودی عرب کا غزہ میں قائم کچن، روزانہ 36 ہزار خاندانوں کو کھانا فراہم کرے گا

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

سعودی عرب: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی او آئی سی اجلاس میں شرکت

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: 133 افغان طالبان کارندے ہلاک، 2 کور ہیڈکوارٹرز سمیت متعدد اہم ترین فوجی مراکز تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟