دو قومی نظریہ، جنرل عاصم منیر اور بھارتی گودی میڈیا کا فریب

ہفتہ 26 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دو قومی نظریہ  ہمیشہ سے پاکستان کے وجود کی بنیاد رہا ہے۔مسلمانوں اور ہندوؤں کے مذہب، تہذیب، زبان، ثقافت اور تاریخ یکسر مختلف ہے ۔

دو قومی نظریہ میں کسی بھی پاکستانی کو رتی بھر بھی شک نہیں، حقائق کو اپنے جھوٹ اور پروپیگنڈا سے چھپاتے ہوئے بھارتی گودی میڈیا نے دو قومی نظریے کو مسخ کرنے کی مذموم کوشش کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ریاست دہشتگردوں پر ہاتھ ڈالتی ہے تو جھوٹے بیانیوں کی آواز آتی ہے، آرمی چیف جنرل عاصم منیر

بانی پاکستان قائد اعظم نے واضح الفاظ میں دو قومی نظریے  کو بیان کیا تھا۔ جب کہ حالیہ دنوں میں آرمی چیف نے جب دو قومی نظریہ کی بات کی اور قائد کے الفاظ کو دہرایا تو گودی میڈیا کو آگ لگ گئی۔

بھارتی میڈیا نے دو قومی نظریہ کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹا کر  ہندو کارڈ کے طور پر استعمال کرنے کی ناکام کوشش کی۔ جب کہ درحقیقت دو قومی نظریہ کیا ہے اور اسے قائد اعظم نے کن الفاظ میں بیان کیا، درج ذیل اقتباس سے باآسانی سمجھا جا سکتا ہے:

’نہیں! مسلمانوں اور ہندوؤں کے درمیان خلیج اتنی بڑی ہے کہ کبھی ختم نہیں ہو سکتی‘۔ (قائد اعظم محمد علی جناح، 1924)

اسی طرح ایک موقع پر قائد اعظم نے فرمایا:

’ مسلمان، ہندوؤں کے ساتھ کیسے اکٹھے ہو سکتے ہیں۔۔؟‘۔

قائد اعظم محمد علی جناح واضح اور واشگاف الفاظ میں بتا دیا تھا کہ

’ہندو اور مسلمان دو مختلف مذہبی فلسفوں، معاشرتی روایات اور ادب سے تعلق رکھتے ہیں‘۔

انہوں نے مسلمانوں اور ہندوؤں کے درمیان خلیج کا ان الفاظ میں واضح کیا:

’ہماری تاریخ، ثقافت، فن تعمیر، موسیقی، قوانین، فقہ اور سماجی تانے بانے   زندگی کے ضابطوں میں مختلف ہیں‘۔

قائد اعظم محمد علی جناح کے یہی خیالات تھے جنہیں چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے اپنے خطاب کے دوران باالفاظ دیگر دہریا کہ:

’ہم مسلمان زندگی کے تمام پہلوؤں میں ہندوؤں سے مختلف ہیں‘۔۔۔ ’ہمارا مذہب ، رسم و رواج ، روایات، سوچ اور عزائم ہندوؤں سے یکسر مختلف ہیں‘۔۔۔’ دو قومی نظریے کی بنیاد یہ تھی کہ مسلمان اور ہندو دو قومیں ہیں، ایک قوم نہیں‘۔۔۔ ’ہمارے آبا و اجداد نے پاکستان کی تخلیق کی خاطر انگنت قربانیاں دیں اور بے مثال جدوجہد کی‘۔۔۔ ہم نے پاکستان کیلئے بہت سی قربانیاں دیں،ہم اس کا دفاع کرنا جانتے ہیں‘۔

یہ بھی پڑھیں:قومی سلامتی کمیٹی میں کیے جانے والے اہم فیصلے کیا ہیں؟

آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ  بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا اپنے روایتی جھوٹے پروپیگنڈے سے تاریخ کو مسخ نہیں کر سکتا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟