ریاست دہشتگردوں پر ہاتھ ڈالتی ہے تو جھوٹے بیانیوں کی آواز آتی ہے، آرمی چیف جنرل عاصم منیر

اتوار 2 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بہاولپور کے دورے کے دوران  سی ایم ایچ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(سی آئی ایم ایس)، انووسٹا چولستان اور انٹیگریٹڈ کومبیٹ سمیولیٹر ارینا کا افتتاح کیا۔

بہاولپور میں طلبہ سے بات چیت کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرنے کہا ہے کہ دہشت گردی کے پیچھے ایک منظم غیر قانونی اسپیکٹرم ہے اور دہشتگردی کی پشت پناہی کچھ مخصوص عناصر کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب بھی ریاست دہشتگردوں پر ہاتھ ڈالتی ہے تو آپ کو ان کے جھوٹے بیانیوں کی آواز سنائی دیتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: جدید جنگی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے جوانوں کو اپنی تیاریاں جاری رکھنی چاہییں، آرمی چیف جنرل عاصم منیر

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرنے کہا کہ بلاوجہ تنقید کے بجائے اپنی توجہ خود کی کارکردگی اور فرائض پر مبذول رکھنی ہے اور ملکی ترقی کے لیے ہم میں سے ہر کسی نے اپنے حصے کی شمع جلانی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اللہ کا عطا کردہ ایک انمول تحفہ ہے، پاکستان کو اللہ نے بہت سی نعمتوں سے نوازاہے، ہمیں کبھی اپنے عقیدے، اسلاف اور معاشرتی اقدار کو نہیں بھولنا چاہیے۔

جنرل سید عاصم منیر نے واضح کیا کہ جب تک عظیم مائیں اپنے بچے پاکستان پر نچھاور کرتی رہیں گی، یہ قوم بالخصوص نوجوان اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے تو کوئی بھی ہمیں نقصان نہیں پہنچا سکتا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp