پاک بھارت کشیدہ صورتحال، وزیر داخلہ کا سول ڈیفنس مکمل فعال کرنے کا اعلان

ہفتہ 26 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈائریکٹوریٹ جنرل سول ڈیفنس کا دورہ کیا، اس موقعع پر انچارج سول ڈیفنس عامر خان نے وزیر داخلہ کو ادارے کی کارکردگی پر بریفنگ دی۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ڈیفنس میں ہنگامی حالات میں شہریوں کے تحفظ کے لیے پیشگی انتظامات کا جائزہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں:قومی سلامتی کمیٹی میں کیے جانے والے اہم فیصلے کیا ہیں؟

محسن نقوی نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ صورتحال کے پیش نظر سول ڈیفنس کو ہر لحاظ سے فعال بنانے کا اعلان کیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا انٹیلی جنس ناکامی کو چھپانے کے لیے مکار دشمن کوئی بھی حرکت کر سکتا ہے۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی صورت میں سول ڈیفنس  تیار رہے۔

محسن نقوی نے سول ڈیفنس کی استعداد کار بڑھانے اور ادارے کو ہر وقت چوکنا رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام تیاریاں مکمل رکھی جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انٹیلی جنس ناکامی چھپانے کے لیے دشمن کوئی بھی حرکت کر سکتا ہے۔ ناخوشگوار واقعے کی صورت میں سول ڈیفنس مکمل طور پر تیار رہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیصل خان کا یوٹرن، الزامات کے بعد بھائی عامر خان سے معافی مانگ لی

یہ ننھے پھول قوم کا مستقبل تھے، نواز شریف کا ٹیوشن سینٹر سانحہ میں 14 بچوں کی موت پر اظہار رنج و غم

آزاد کشمیر: عام انتخابات سے قبل سیاسی جوڑ توڑ، تنویر الیاس پیپلز پارٹی کی بنیادی رکنیت سے مستعفی

الیکشن کمیشن  نے خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق اہم ہدایات جاری کردیں

کیا سجاد علی نے بھارتی ریئلٹی شو کو اپنے گانے کی اجازت دی تھی؟ حقیقت سامنے آگئی

ویڈیو

امریکا، ایران مذاکرات کا اگلا دور آج دوحہ میں، آبنائے ہرمز میں جہاز رانی بحال کرنا اولین ہدف

فٹبال ورلڈ کپ: سعودی آرامکو کی انعامی مہم، جانیے تحائف کی تفصیل

سندھ طاس معاہدہ: پانی، امن اور مستقبل کی کہانی

کالم / تجزیہ

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ

تحریک انصاف اور محمود اچکزئی: ارادے کیا ہیں؟

جس کے ذکر سے پہلے پلکیں اشکوں سے وضو کرتی ہیں