مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج نے ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے وادی کے مختلف اضلاع سے 2 ہزار سے زیادہ بے گناہ کشمیریوں کو گرفتار کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں سیاحوں پر حملے کے بعد بھارتی میڈیا کا پاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈا
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی کے مختلف علاقوں میں بھارتی فوج کا بدترین کریک ڈاؤن جاری ہے، بھارتی فوج نےآزادی پسند کشمیریوں کے مزید 5 گھر تباہ کردیے ہیں، گزشتہ روز سے کشمیریوں کے تباہ کیے جانے والے گھروں کی تعداد7 ہوگئی ہے۔
بھارتی فوج نے پلوامہ، کلگام اور شوپیاں میں کشمیریوں کے گھروں کو دھماکا خیز مواد سے تباہ کیا جبکہ مختلف اضلاع سے 2 ہزار سے زائد کشمیریوں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر: نامعلوم افراد کا سیاحتی مقام پر حملہ، 27 افراد ہلاک
بھارتی فوج نے صرف ضلع اسلام آباد سے 175 سے زیادہ کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے، بھارتی فوج کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔