بھارت کو کہہ دیتے ہیں کہ ایٹمی ہتھیار پٹاخے کے طور پر نہیں رکھے، عالیہ حمزہ

پیر 28 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیف آرگنائزر پی ٹی آئی پنجاب عالیہ حمزہ کہتی ہیں کہ پاکستان کی سالمیت کی بات آئے تو قوم یک جان ہے۔ اردلی حکومت نے فیصلہ کرنا ہے کہ اندرونی لڑائی لڑنا ہے یا بارڈر پر؟ حکومت جواب نہیں دیتی تو ہم بھارت کو کہہ دیتے ہیں کہ یہ ایٹمی ہتھیار ہم نے پٹاخے کے طور پر نہیں رکھے۔ یہ وقت آپس کی لڑائی کا نہیں بارڈر پر جانے کا ہے۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا ٹاک کرتے ہوئے عالیہ حمزہ کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو کیسز میں الجھا کر آپ آخر کیا پیغام دینا چاہتے ہیں؟ ایک جانب آپ موجودہ وقت میں ایک پیج پر آنے کی بات کرتے ہو، جو شخص قوم کو ایک پیج پر لا سکتا ہے اسے آپ نے جیل میں بند کر رکھا ہے۔

عالیہ حمزہ نے کہا کہ آپ نے تو ابھی تک بھارت کو منہ توڑ جواب بھی نہیں دیا، آپ انڈیا کو کم ازکم یہ سمجھ کر جواب دیں کہ آپ کے سامنے عمران خان کھڑا ہے اور ساتھ میں یہ پیغام ہو کہ ہم سوچیں گے نہیں بلکہ بدلہ لیں گے۔ بھارت کو ایک ہی شخص جواب دے سکتا ہے اور وہ ہے عمران خان۔

مزید پڑھیں: ہر کوئی کہہ رہا ہے میں ہارڈ لائنر ہوں، عالیہ حمزہ چیف آرگنائزر پی ٹی آئی پنجاب

ان کا کہنا تھا کہ اردلی حکومت بھارت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات نہیں کرسکتی، پہلگام واقعے پر فوری اے پی سی بلانا چاہیے تھی عمران خان کو ساتھ بٹھانا چاہیے تھا، آپ ہم سے لڑنا چھوڑ دیں، جبری گمشدگی چھوڑ دیں، ہماری کوئی لڑائی نہیں ہمیں گرفتار کرنا چھوڑ دیں، ہم تو قانون کی عمل داری اور عدلیہ کی آزادی کی بات کرتے ہیں۔

انسداددہشتگردی عدالت راولپنڈی میں جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت بغیر کارروائی 3 مئی تک ملتوی

انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی میں جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت بغیر کارروائی 3 مئی تک ملتوی کر دی گئی۔ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، شیخ رشید اور عالیہ حمزہ سمیت دیگر ملزمان نے پیش ہو کر حاضری لگائی۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ جہلم جیل منتقل

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کی۔ اپوزیشن لیڈر عمرایوب، شیخ رشید اور عالیہ حمزہ سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے وکلا صفائی اور پراسیکیوٹر ظہیر شاہ بھی پیش ہوئے۔

عدالت نے ملزمان کو حاضری لگا کر جانے کی اجازت دے دی۔ کیس کی سماعت بغیر کارروائی 3 مئی تک ملتوی کردی گئی۔ تھانہ آر اے بازار میں اہم تنصیبات پر حملے، توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی کے الزام میں مجموعی طور پر 118 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع میں انتظامی اختیارات کس کے پاس ہوں گے؟ نئے ایس او پیز میں کیا طے کیا گیا؟

2026  کا شاہ جہاں: اہلیہ کے نام پر 10 کروڑ 56 لاکھ روپے کے 2 گھر تعمیر کرلیے

اولڈ از گولڈ: 37 سال سے کوئٹہ کی سڑکوں پر اطالوی رکشے کے فراٹے، مالک نے 24 لاکھ روپے کی پیشکش ٹھکرا دی

اگر پی ٹی آئی 28ویں آئینی ترمیم پر متفق ہوتی ہے تو عمران خان کی رہائی کا امکان موجود ہے، شیر افضل مروت

آزاد کشمیر میں 100 روزہ پلان پر عملدرآمد، نواز شریف کے سامنے اہم منصوبوں کی رونمائی جلد ہوگی، ڈپٹی اسپیکر احمد رضا قادری

ویڈیو

اولڈ از گولڈ: 37 سال سے کوئٹہ کی سڑکوں پر اطالوی رکشے کے فراٹے، مالک نے 24 لاکھ روپے کی پیشکش ٹھکرا دی

اگر پی ٹی آئی 28ویں آئینی ترمیم پر متفق ہوتی ہے تو عمران خان کی رہائی کا امکان موجود ہے، شیر افضل مروت

نئے صوبوں پر ریفرنڈم، بڑی سیاسی ہلچل، عمران خان کی رہائی کا امکان

کالم / تجزیہ

ڈیل ہو جائے گی؟

یمن کے حوثی اب مسلم امہ کے لیے ناسور بن چکے ہیں

فلسفہ وغیرہ !