خوش رہنے والے لوگوں میں ایشیا کے باشندے سرفہرست، خوشی کا راز کیا ہے؟

منگل 29 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گیلیپ کی ایک سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دنیا کے پرمسرت لوگوں میں ایشیائی باشندے سرفہرست ہیں۔

اس سروے میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ ایشیا میں مرد اور عورتیں دونوں ایک ہی سطح پر خوش ہیں، مردوں اور عورتوں میں خوشی کی شرح 46 فیصد پائی گئی ہے۔

سروے میں اعلیٰ تعلیمی درجات کے ساتھ خوشی میں اضافے کا تعلق پایا گیا، کم تعلیم یافتہ لوگوں میں خوشی کی سطح 38 فیصد، متوسط تعلیمی اہلیت کے حامل لوگوں میں 47 فیصد جبکہ اعلیٰ تعلیم یافتہ لوگوں میں 50 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیے: 102 سالہ خاتون ڈاکٹر کی خوشی سے بھرپور طویل زندگی کا راز

اسی طرح عمر کے حساب سے 34 سال سے کم عمر لوگوں نے 51 فیصد خوشی رپورٹ کی ہے جبکہ بڑی عمر یعنی 55 سال سے زیادہ عمر والوں میں خوشی کی شرح 43 فیصد رہی۔

سروے میں جن جواب دہندگان نے اسلام کے ساتھ وابستگی ظاہر کی وہ سب سے زیادہ یعنی 54 فیصد خوش پائے گئے جبکہ جن کا عقیدہ ہندو مت تھا وہ سب سے کم یعنی 2 فیصد خوش تھے۔

اس سروے کے نتائج سے یہ بھی پتا چلتا ہے کہ خوشی اور آمدنی کے درمیان ایک پیچیدہ تعلق ہے۔ جیسے جیسے ذاتی گھرانے کی آمدنی کی سطح میں اضافہ ہوتا ہے، خوشی میں اضافہ بھی ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: طلاق یافتہ والدین کے بچوں کو کن قانونی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے؟

کم آمدنی کے درجے سے تعلق رکھنے والے افراد کی خوشی کی شرح صرف 33 فیصد تھی، یہ شرح بڑھتی ہوئی آمدنی کے ساتھ 42 فیصد، 48 فیصد اور 56 فیصد تک پہنچ گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp