پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 88 رنز کے بھاری مارجن سے ہرادیا

بدھ 30 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پی ایس ایل 10 کے 19 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ نے کو 88 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے دی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل میں بڑا نقصان، کیا علی ترین ملتان سلطانز کی ملکیت چھوڑ رہے ہیں؟

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں لاہور قلندرز کی جانب سے دیے گئے 210 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 16 اعشاریہ 5 اوورز میں 121 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ایندرس گوز 41 اور سلمان علی آغا 36 رنز بناکر نمایاں رہے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے حارث رؤف نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے محض 31 رنز پر 4 کھلاڑی آؤٹ کیے۔ سکندر رضا نے 20 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ شاہین آفریدی نے ایک کھلاڑی آؤٹ کیا۔

قبل ازیں اسلام آباد نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی تھی جس نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 209 رنز بنائے تھے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے فخر زمان نے44، سکندر  رضا نے 39 اور ڈیرل مچل نے 28 رنز بنائے۔ ان کے علاوہ محمد نعیم نے 25 اور عبداللہ شفیق نے 22 رنز  بنائے، سیم بلنگز 38 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

مزید پڑھیے: پی ایس ایل کی براڈ کاسٹ کمپنی میں شامل بھارتی عملے کو واپس بھیج دیا گیا

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے عماد وسیم اور جیسن ہولڈر نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل 10 کے 2 میچ ری شیڈول کر دیےگئے، پی سی بی کی تصدیق

پوائنٹس ٹیبل پر اب دفاعی چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ کے 6 میچوں میں 10 پوائنٹس ہیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز دوسرے، لاہور قلندرز تیسرے، کراچی کنگز چوتھے، پشاور زلمی 5ویں اور ملتان سلطانز آخری نمبر پر ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینیزویلا پر امریکی حملے کے بعد ’جیک رائن‘ سیریز کا کلپ کیوں وائرل ہوا؟

ریٹائرمنٹ کے بعد لیونل میسی کیا کرنا پسند کریں گے؟ فٹبالر نے خود بتادیا

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟