پی ایس ایل 10 کے 2 میچ ری شیڈول کر دیےگئے، پی سی بی کی تصدیق

اتوار 27 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )  سیزن 10 کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل کردیا گیا ہے، دونوں میچز کی نئی تاریخ بھی سامنے آگئی۔

پی سی بی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یکم مئی کو ملتان کا میچ لاہور منتقل کر دیا گیا ہے، یکم مئی کو  ملتان سلطانز اور کراچی کنگز لاہور میں مد مقابل ہوں گی، میچ کا آغاز سہہ پہر 3 بجے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی

11 مئی کو ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ ملتان میں ہوگا۔ یہ میچ 10 مئی کو ڈے میں ملتان میں شیڈول تھا۔ شیڈول میں تبدیلی کئی بار مشاورت کے بعدکی گئی، شیڈول کی تبدیلی کا فیصلہ آپریشنل آسانی اور حالیہ ہیٹ ویو

کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل کی براڈ کاسٹ کمپنی میں شامل بھارتی عملے کو واپس بھیج دیا گیا

پی سی بی کا کہنا ہےکہ  یکم مئی کو ملتان کے میچ کے ٹکٹ واپس کر دیے جائیں گے جب کہ لاہور میں یکم مئی کے ٹکٹ ہولڈر اب ڈبل ہیڈر انجوائے کریں گے۔ ملتان میں 10 مئی کے میچ کے ٹکٹ 11 مئی کو کارآمد ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

نواز شریف کا لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ، ترقیاتی کاموں اور تزئین و آرائش کا جائزہ

ایران جنگ میں نیا محاذ، ٹرمپ کا آبنائے ہرمز پر امریکی ملکیت کا دعویٰ، تہران کا سخت جواب

امریکی سینیٹر کوری بُوکر کا پاکستان کے کردار کا اعتراف، مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے اہم قرار

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘