پاک بھارت کشیدگی: خیبرپختونخوا  کے 29 اضلاع میں جنگی سائرن نصب کی ہدایت

بدھ 30 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کے  جنگی جنون اور لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے کشیدہ صورتحال کے باعث خیبرپختونخوا حکومت نے 29 اضلاع میں جدید سائرن نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو جلد سائرن نصب کرنے کی ہدایت کی ہے۔

خیبرپختونخوا ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس نے اس حوالے سے تمام کنٹرولر سول ڈیفنس، ڈپٹی کمشنرز کو  باقاعدہ مراسلہ جاری کر دیا۔ مراسلہ پشاور، مردان، چترال سمیت صوبے کے 29 اضلاع کے ڈپٹی کمشنر ز کو ارسال کیا گیا جس کے مطابق صوبے میں مجموعی طور پر 50 جدید سائرن نصب کیے جائیں گے۔

مراسلے میں لکھا ہے کہ سائرن نصب کرنے کا مقصد شہری علاقوں، بازاروں، تعلیمی اداروں اور دیگر اہم مقامات کو بروقت وارننگ دینا اور جنگی خطرے یا فضائی حملے کے پیشگی انتباہ کے طور عوام کو الرٹ کرنا ہے تاکہ لوگ فوری طور پر حفاظتی اقدامات کر سکیں۔

مراسلے میں مزید لکھا گیا ہے کہ نصب شدہ سائرنز  کی مکمل تفصیل فراہم کی جائے مثلاً کس مقام پر نصب ہیں،کس کی نگرانی میں ہیں۔ علاوہ ازیں ان کی فعالیت ڈائریکٹوریٹ کو فراہم کی جائے۔ ساتھ ہی ہدایت کی گئی ہے کہ تمام سول ڈیفنس آفیسر سائرنز کو چیک کریں اور ان کی سروس کروائیں۔ اور تمام سائرنز کی فعالیت اور درست حالت کو یقینی بنائیں۔ حکومت کے مطابق بھارت پر جنگی جنون سوار ہے اور لائن اف کنٹرول پر حالات کشیدہ ہیں جبکہ حکومت نے تمام تر انتظامات کیے ہیں۔ اور بھارتی جنگی جنوں کا جواب دینے کے لیے حکومت تیار ہے۔ جبکہ پاکستانی عوام بھی پاک آرمی کے ساتھ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’آپریشن کردیا، پھر کہا خاتون حاملہ ہی نہیں تھیں‘، کراچی کے اسپتال میں بچے کے غائب ہونے کا عجیب واقعہ

میر رضا قتل کیس: جوڈیشل کمیشن کا پہلا اجلاس، اہم ہدایت نامہ جاری

لداخ میں احتجاج روکنے کے لیے بھارت کی بڑی فوجی پیش قدمی، پیرا ملٹری فورسز کی 12 کمپنیاں تعینات

ملائیشیا میں روہنگیا پناہ گزینوں کے خلاف نفرت کی نئی لہر، بچوں کے اسکول بھی زد میں

27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست، سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے وصول کرنے سے انکار کردیا

ویڈیو

دفاعی تعاون کے بعد پاک سعودی اقتصادی و زرعی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق، ٹیکنالوجی، پانی اور زرعی تجارت میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

پمز آتشزدگی: جدید فائر سیفٹی نظام ہوتا تو اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا

بیرسٹر سیف کا عمران خان سے رابطہ بحال، علی امین گنڈاپور عرصے بعد متحرک ہوگئے، سہیل آفریدی سے بھی دوریاں ختم

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ