سابق امریکی صدر کی بیٹیوں کے مشاغل والدین کے لیے ڈراؤنا خواب کیوں تھے؟

جمعرات 1 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق امریکی صدر بارک حسین اوباما کی اہلیہ مشیل اوباما نے 2009 سے 2017 درمیان نوجوانی کی دہلیز پر قدم رکھنے والی اپنی بیٹیوں ’مالیہ‘ اور ’ساشا‘ کے متعلق انکشاف کیا ہے کہ انہیں سنسنی خیز خبروں کا حصہ  سے بچانا  کتنا مشکل تھا۔

یہ بھی پڑھیں:باراک اوباما کی اداکارہ جینیفر اینسٹن سے قربتیں، کیا مشعل اوباما کو طلاق دے دی؟

مشیل اوباما کے مطابق پُرتجسس بڑھتی عمر کے ساتھ بیٹیاں ہر نئی چیز کو ایکسپیریئنس کرنا چاہتی تھیں۔

سابق امریکی خاتون اول کے مطابق مالیہ اور ساشا اس وقت گاڑی چلانا اور پروم (ہائی اسکولز کی ڈانس پارٹی) میں جانا چاہتی تھیں، وہ پارٹیوں میں گئیں، انہوں نے مے نوشی اور سگریٹ نوشی کی کوشش کی۔

مشیل اوباما کے مطابق ان کے لیے ہر ویک اینڈ پر بیٹیوں کے یہ مشاغل کسی ڈراؤنے خواب سے کم نہیں تھے۔

وہ کہتی ہیں کہ ان کی بھرپور کوشش ہوتی تھی کہ ان کی نوجوان بیٹیاں اپنے مشاغل کی سبب ’میڈیا کی زینت‘ نہ بن پائیں۔

یہ بھی پڑھیں:اوباما اور ٹرمپ کی گفتگو پر کمالا ہیرس ناراض ہوگئیں؟ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل

مالیہ اور ساشا کا بچپن اس لیے بھی پیچیدہ تھا کہ انہیں ہر جگہ سیکیورٹی کے ساتھ جانا پڑتا تھا۔

مشیل کے مطابق جب آپ کے بچے سیکرٹ سروس کی حفاظت میں ہوتے ہیں، تو آپ کو ان کی زندگی کو معمول پر لانے کے لیے تقریباً دُگنی محنت کرنی پڑتی ہے۔

مشیل اس بات کو یقینی بنانا چاہتی تھیں کہ ان کی بیٹیاں کبھی بھی مشہور شخصیات کی طرح محسوس نہ کریں۔

مالیا 10 سال کی تھی جب اس کے والد اوباما نے اپنی صدارتی مدت شروع کی، جب کہ اس کی بہن ساشا صرف 7 سال کی تھیں۔

گزشتہ سال ’مالیہ‘ نے اپنی مختصر فلم ’دی ہارٹ‘ تخلیق کی تخلیق کے ساتھ پریمیئر کے لیے 2024 سنڈینس فلم فیسٹیول میں اپنے ریڈ کارپٹ کی شروعات کی۔

جب کہ ’ساشا‘ نے مئی 2023 میں یو ایس سی سے سماجیات کی ڈگری حاصل کی اور اب لاس اینجلس میں رہ رہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

2025: 7,667 افراد ہجرت کے خطرناک راستوں پر چلتے ہوئے موت کے گھاٹ اتر گئے، اقوام متحدہ

مسلح افواج ہر قسم کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں، فیلڈ مارشل اور سروسز چیفس

طالبان لیڈر کا نیا فرمان: سزائے موت کا دائرہ وسیع، خواتین پر مزید پابندیاں عائد کردی گئیں

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

کم عمر بچوں کا انٹرنیٹ کا غلط استعمال روکنے کے لیے حکومت کیا کررہی ہے؟

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: افغان طالبان کے 133 کارندے ہلاک، فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں میں بڑے اہداف تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

کاش! پاکستانی کپتان نے عمران خان کے یہ مشورے مانے ہوتے 

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟