پہلگام فالس فلیگ آپریشن پردہ چاک ہونے پر بھارت حواس باختہ ہوگیا

جمعرات 1 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پہلگام فالس فلیگ آپریشن سے متعلق پاکستان کی جانب سےالزامات کی بجائےحقائق بیان کرنے پر بھارت شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:پاک فوج کی جنگی مشقیں پورے زور و شور سے جاری

ذرائع کے مطابق  پاکستان نے ریاستی سرپرستی میں بھارتی دہشتگردی کے شواہد پوری دُنیا کے سامنے آشکار کیے، جنگی جنون مین مبتلا بھارت حقائق بر خلاف الزامات در الزامات کی سیاست کر رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان کردہ حقائق کو جھٹلانے میں بری طرح ناکام رہا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس میں پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے حقائق بیان کیے تھے۔

ذرائع کے مطابق حقائق بیان کرنے پر بی جے پی کے انتہاپسند ہندوؤں کی جانب سے کانگریس لیڈران کو شدید تنقید اور دھمکیوں کاسامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاک فضائیہ دشمن کو دھول چٹانے کے لیے ہر دم پُرعزم

کانگریس لیڈر وجے ودیتیوار نے پہلگام حملے کے بعد بی جے حکومت اور بھارتی فوج کی ناکامی پرشدید تنقید کی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی سول سوسائٹی اور کئی اپوزیشن رہنماؤں نے بھارتی فوج کی ناکامی پر سوالات اٹھائے ہیں۔ بھارتی میڈیاپہلےبھی حقائق چھپانے کےلیے سچ بولنے والی آوازوں پر پابندیاں لگا چکا ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پہلگام حملے کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار بھارت نے پاکستان کے کئی چینلز اور سوشل میڈیااکاؤنٹس پر پابندی لگائی۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ حقائق کا سامنا کرنے کی بجائے بھارت اختلافی آوازوں پر ظلم و ستم میں مصروف ہے۔ بھارت کی بوکھلاہٹ سے واضح ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے حقائق  بیان کیے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مودی سرکار کوحقیقت پسندانہ رویہ اختیار کرکے اپنی ناکامی کا اعتراف کرنا چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp