پاک بھارت کشیدگی: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ کو ٹیلی فون

جمعہ 2 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آج یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ برائے خارجہ امور و سلامتی پالیسی اور نائب صدر کاجا کالس کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

 محمد اسحاق ڈار نے  کاجا کالس کو  خطے میں ہونے والی حالیہ پیش رفت سے آگاہ کیا۔ دوران گفتگو انہوں نے بھارت کے بے بنیاد الزامات اور اشتعال انگیز پروپیگنڈے کو واضح طور پر مسترد کیا۔

نائب وزیراعظم نے سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کے  بھارتی فیصلے پر سخت تشویش کا اظہار کیا۔اور کہا کہ یہ معاہدے کی پاسداری اور بین الاقوامی قانون کی واضح خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے امن اور علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور پہلگام واقعہ سے متعلق آزاد ، شفاف تحقیقات کے لیے پاکستان کی تجویز کا ایک بار پھر ذکر کیا۔

یورپی یونین کی نمائندہ برائے خارجہ امور و سلامتی پالیسی نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں فریقوں کو تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے خطے میں امن اور استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے بات چیت کی اہمیت پر زور دیا۔

دونوں رہنماؤں نے پاک یورپی یونین تعلقات پر بھی بات چیت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارت کو سندھ طاس معاہدے پر عملدرآمد کرنا ہی ہوگا، پاکستان کو دبایا نہیں جا سکتا، سفارتکار جوہر سلیم

نام نہاد بلوچ یکجہتی کمیٹی کا اصل چہرہ بے نقاب، ماہرنگ لانگو کے والد کی قبر پر بی ایل اے کا پرچم لہرا دیا گیا

سام سنگ نے نئے فولڈ ایبل فون کی جھلک دکھا دی، ڈیزائن میں بڑی تبدیلی

سال 2026 کے 6 ماہ: ٹیکنالوجی شعبہ عالمی اسٹاک مارکیٹ میں نمایاں، امریکا اس میدان میں پیچھے رہ گیا

مون سون کے دوران خطرات سے بچاؤ کے لیے جامع روڈ میپ کے تحت اقدامات کیے جائیں، وزیراعظم شہباز شریف

ویڈیو

امریکا، ایران مذاکرات کا اگلا دور آج دوحہ میں، آبنائے ہرمز میں جہاز رانی بحال کرنا اولین ہدف

فٹبال ورلڈ کپ: سعودی آرامکو کی انعامی مہم، جانیے تحائف کی تفصیل

سندھ طاس معاہدہ: پانی، امن اور مستقبل کی کہانی

کالم / تجزیہ

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ

تحریک انصاف اور محمود اچکزئی: ارادے کیا ہیں؟

جس کے ذکر سے پہلے پلکیں اشکوں سے وضو کرتی ہیں