پشاور ہائیکورٹ: حیات آباد سے لاپتا 5 افراد کے کیس میں 5 رکنی لارجر بینچ تشکیل

ہفتہ 3 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پشاور ہائیکورٹ نے حیات آباد سے لاپتا 5 افراد کے کیس میں 5 رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں پشاور ہائیکورٹ: صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم کی حفاظتی ضمانت منظور

چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ تشکیل دیا گیا ہے جو 5 مئی کو سماعت کرےگا۔ بینچ میں چیف جسٹس کے علاوہ ایس ایم عتیق شاہ، جسٹس سید ارشد علی،جسٹس صاحبزادہ اسداللہ، جسٹس محمد نعیم انور اور جسٹس وقار احمد شامل ہیں۔

دوسری جانب پشاور ہائیکورٹ نے گزشتہ سماعت کا 3 صفحات پر مشتمل حکم نامہ بھی جاری کردیا ہے۔

حکمنامے میں چیف جسٹس سے اس اہم کیس پر فل کورٹ تشکیل دینے کا مطالبہ کیا گیا، جبکہ عدالت نے کیس میں پولیس کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ کو غیرتسلی بخش قرار دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں جوڈیشل کمیشن نے پشاور ہائیکورٹ کے لیے 10 ایڈیشنل ججز کی منظوری دیدی

حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزاروں کی فیملی کو کسی بھی طرح ہراساں نہ کیا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp