سیکیورٹی فورسز نے ٹانک اور ڈی آئی خان میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا ہے اور اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے ہیں۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے اہم کمانڈر کو ہلاک کر دیا۔
داربن کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر آپریشن کیا اور کارروائی میں ٹی ٹی پی گنڈا پور گروپ کا اہم کمانڈر جبار شاہ مارا گیا جب کہ اس کے 2 ساتھی زخمی ہوئے۔
آپریشن میں ہلاک شدہ دہشت گرد کمانڈر قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پولیو ٹیمز پر حملوں میں ملوث تھا جب کہ وہ کالعدم تنظیم کے لیے بھتہ وصولی کے لیے بھی سرگرم تھا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔
ڈی آئی خان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو یہ دوسری کامیابی ملی ہے۔ اس سے قبل اتوار کے روز بھی ایسی ہی ایک کارروائی کےد وران 2 دہشت گردوں کو ہلا ک کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ خیبر پختونخوا میں کچھ عرصے سے دہشت گردی کی کارروائیوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔