پہلگام حملہ: بھارت کی سفارتی تنہائی، پاکستان کا مؤقف عالمی سطح پر تسلیم

منگل 6 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے حملے کے بعد جہاں مودی حکومت نے پاکستان پر الزام عائد کیا، وہیں عالمی سطح پر اس دعوے کو پذیرائی نہ مل سکی۔ اقوامِ متحدہ کے حالیہ خصوصی اجلاس میں پاکستان نے بھارتی الزامات کو دوٹوک انداز میں مسترد کرتے ہوئے بھارت کا مؤقف کمزور کردیا۔

بھارتی تجزیہ کاروں کی جانب سے سامنے آنے والے ویڈیو پیغامات میں مودی حکومت کی پالیسیوں پر شدید تنقید کی گئی ہے۔ ایک معروف بھارتی تجزیہ کار نے کہا کہ آج پوری دنیا پاکستان کے ساتھ کھڑی نظر آتی ہے۔ وہ برطانیہ، وہ فرانس، وہ امریکا جن سے ہم نے اربوں ڈالر کا اسلحہ خریدا، آج وہ بھی پاکستان کے مؤقف کی حمایت کر رہے ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ اقوامِ متحدہ کے اجلاس میں پانچوں مستقل رکن ممالک امریکا، روس، چین، برطانیہ اور فرانس نے پاکستان کے حق میں مؤقف اختیار کیا اور بھارت کا مطالبہ مسترد کردیا کہ ’ٹی آر ایف‘ یا پاکستان کا نام قرارداد میں شامل کیا جائے۔

مزید پڑھیں: پہلگام حملے کے بعد بھارت میں مسلمانوں پر تشدد کے واقعات میں اضافہ

تجزیہ کار کے مطابق سلامتی کونسل میں جب پاکستان نے کہا کہ ٹی آر ایف اور پاکستان کا نام نہیں آئے گا، تو کسی بھی پی فائیو ملک نے مخالفت نہیں کی۔ سب نے کہا کہ یہ نکات نکال دیے جائیں۔ روس اور چین تو پہلے ہی پاکستان کے قریب سمجھے جاتے ہیں، لیکن مغربی طاقتوں جیسے امریکا، فرانس اور برطانیہ کا جھکاؤ بھی اب پاکستان کی طرف بڑھ رہا ہے، جو بھارت کے لیے سفارتی شکست ہے۔

تجزیہ کار نے مزید کہا کہ ہم ہر گزرتے دن کے ساتھ سفارتی طور پر کمزور ہوتے جا رہے ہیں۔ سعودی عرب، قطر، یورپی یونین، کینیڈا، جاپان، یہاں تک کہ ایران بھی بھارت کو جنگ سے باز رہنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ بھارت کے لیے جنگ کی راہ نہ صرف خود تباہی لائے گی بلکہ بھارتی عوام کو سب سے زیادہ نقصان اٹھانا پڑے گا۔ دوسروں کے سہارے آپ اوپر نہیں جا سکتے۔ آپ کو اپنی لاش اپنے ہی کاندھوں پر اٹھانا پڑے گی۔

ادھر اقوامِ متحدہ میں پاکستان نے واضح طور پر بھارت کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا اور کہا کہ پہلگام حملہ بھارت کا ممکنہ فالس فلیگ آپریشن ہے، جس کا مقصد عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے ہٹانا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا نے پاکستان اور سعودی عرب کو ایئر ٹو ایئر میزائل پروگرام میں شامل کرلیا

روس کے لیے لڑنے والے بھارتی نوجوان نے یوکرینی فوج کے سامنے ہتھیار ڈال دیے

8 اکتوبر زلزلہ: جب قوم نے مصیبتوں کو عزم و ایمان سے شکست دی، صدر زرداری

بھارت: دہلی کولکتہ ہائی وے پر ٹریفک جام کا چوتھا روز، خوردنی اشیا برباد، مسافر بے حال

’100 کروڑ دیں تو بھی کام نہیں کروں گا‘، سنجے لیلا بھنسالی کے خلاف بالی ووڈ میں نفرت کیوں بڑھ رہی ہے؟

ویڈیو

اب پانی کی قلت مسئلہ نہیں رہا، وزیرستان میں سورج مکھی کی کاشت میں انقلاب

تقریباً صدی قبل شکارپور کو اسپتال دینے والے اودھو داس تارا چند کی لازوال خدمات

سعودی پاک انویسٹمنٹ کمپنی پاکستان میں سرمایہ کاری کیسے کر رہی ہے؟

کالم / تجزیہ

بیت اللہ سے

ڈیجیٹل اکانومی پاکستان کا معاشی سیاسی لینڈ اسکیپ بدل دے گی

سابق سعودی سفیر ڈاکٹر علی عسیری کی پاک سعودی تعلقات پر نئی کتاب