حساس ادارے کے اہلکار پر تشدد کامعاملہ، ترجمان آئی جی پنجاب کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

پیر 1 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی) پنجاب کے ترجمان نایاب حیدر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

سی سی پی او کے ساتھ پبلک ریلیشن آفیسر (پی آر او) کی ذمہ داریاں نبھانے والے مبشر حسن کو آئی جی کا ترجمان تعینات کر دیا گیا ہے۔

آئی جی پنجاب کے ترجمان نایاب حیدر کو حساس ادارے کے اہلکار کو تشدد کا نشانہ بنانے پر عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ نایاب حیدر اور اس کے ساتھیوں نے چند روز قبل حساس ادارے کے اہلکار اور اہل خانہ کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس کے بعد پولیس نے نایاب حیدر کو بیٹے اور دیگر 2 افراد کے ساتھ حراست میں لیا تھا۔

بعد ازاں پولیس نے ملزم نایاب حیدر اور ان کے بیٹے کو مقامی عدالت میں پیش کیا جہاں ان کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا گیا تھا۔

یہ بھی یاد رہے کہ حساس ادارے کے اہلکار اور اہل خانہ کوتشدد کا نشانہ کے جرم میں 6 نامزد اور 15 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف مشترکہ کارروائی میں کتنے امریکی فوجی حصہ لے رہے ہیں؟

سونے کے خریداروں کے لیے بڑی خوشخبری، آج قیمت میں کتنی کمی ہوئی؟

ٹی20 ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل: جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ مین سے کون اپنا ریکارڈ برقرار رکھ پائے گا؟

جاوید مہانڈری پولیس اہلکار کی فائرنگ سے قتل: ’قاتل کو سخت سے سخت سزا ملنی چاہیے‘

فرنس آئل پر کاربن لیوی معطلی کے لیے حکومت کا آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کا امکان

ویڈیو

“قسطوں پر لیے گئے موٹرسائیکلوں پر ایم ٹیگ لگا نہیں رہے، پولیس چالان کرتی جا رہی ہے”

سوری کافی نہیں، سچی معافی کا صحیح طریقہ سیکھیں

فیلڈ مارشل اور شہباز شریف کی ایران امریکا مذاکرات کی کوشش، ٹرمپ کا دنیا کو دھوکا، پاکستان کے افغانستان پر فضائی حملے

کالم / تجزیہ

پاکستان کی طالبان مخالف پالیسی، امر اللہ صالح بھی تعریف پر مجبور

سعودی عرب اور ذمہ دار علاقائی سیاست

یہ دنیا اب ٹرمپ کی دنیا ہے