بھارت کے ساتھ تصادم ناگزیر ہوچکا، پانی روکنے کے لیے تعمیرات کیں تو تباہ کردیں گے، وزیر دفاع خواجہ آصف

منگل 6 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ تصادم ناگزیر ہوچکا، ہماری پوری تیاری ہے، بھارت کے ہر اقدام کا ہم نے سدباب کیا ہوا ہے۔ اگر پانی روکنے کے لیے کوئی تعمیرات کیں تو تباہ کردیں گے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ پاکستان میں کوئی جنگی ماحول  نہیں ہے اور نہ ہی کوئی خوف ہے۔ بھارت کے ہر اقدام کا ہم نے سدباب کیا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیے خدشہ ہے کہ آئندہ 2 سے 3 دنوں میں پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ چِھڑ جائے گی، خواجہ آصف

انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ تصادم کسی بھی وقت ہوسکتا ہے۔ آج کی بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت کی طرف سے جارحیت متوقع ہے۔ ہم ہاتھ پر ہاتھ دھر کر نہیں بیٹھے، ہماری پوری تیاری ہے۔ بھارتی رافیل سرحد کے بہت قریب آئے تھے مگر ان کا سسٹم جام ہوگیا۔

خواجہ محمد آصف نے کہا کہ بھارت نے پانی روکنے کے لیے تعمیرات کیں تو ہم انہیں تباہ کردیں گے۔ بھارتی حکمرانوں نے پاکستان کا پانی روکنے کی کوشش کی تو وہ اسی میں ڈوب مریں گے۔

انہوں نے کہاکہ بھارتی حکمران خواب دیکھ رہے ہیں، ان کے خواب خواب ہی رہیں گے۔ ہماری سرزمین کے ایک ٹکڑے  پر قبضے کی حکمت عملی بھارت کو بہت مہنگی پڑے گی۔ بھارت کی تمام تیاریاں ہماری نظر میں ہیں، ہم مسلسل نگرانی کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کے اندر آنے کی کوشش کی تو اسے گھر پہنچا کے آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیے دنیا کے اہم ممالک کوشش میں ہیں کہ پاک بھارت تنازع آگے نہ بڑھے، وزیر دفاع خواجہ آصف

واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے پہلگام واقعہ کا الزام پاکستان پر لگانے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کشیدہ ہو چکے ہیں، بھارت نے پاکستان کو سنگین نتائج کی دھمکی دی ہے، جبکہ پاکستان نے بھی واضح کیا ہے کہ کوئی بھی مہم جوئی کی گئی تو منہ توڑ جواب دیا جائےگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے سے رکشہ ڈرائیوروں کی آمدن آدھی رہ گئی

ایل پی جی کی درآمد مسابقتی بنیادوں پر کھولنے کا فیصلہ کرلیا، چند افراد کا گٹھ جوڑ توڑ دیں گے، عطااللہ تارڑ

شاہ چارلس کی وراثت سے شہزادہ ہیری کو محروم کیے جانے کا خدشہ بڑھ گیا

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے متعلق آج پھر اچھی خبر ملے گی، وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے خوشخبری سنا دی

بی وائی ڈی سی لائن ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں کی مقامی پیداوار اگلے ماہ سے شروع ہوجائے گی، حبکو

ویڈیو

عمران خان سے وکیل کی ملاقات، خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی پر کیا ردعمل ظاہر کیا؟

مولانا فضل الرحمان نے شہدا کی توہین کی، ریاست کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، بہرامند تنگی

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ، پشاور میں فی کلو قیمت 650 روپے تک پہنچ گئی

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا