بھارتی ڈرونز کو وار ٹرافی کے طور پر لگانے کا اعلان، حملوں کا جواب آئے گا، عطاتارڑ

جمعرات 8 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی ڈرونز کو وار ٹرافی کے طور پر لگانے کا اعلان کرتے ہوئے وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے بھارت پر واضح کیا ہے کہ حملوں کا جواب آئے گا اور ضرور آئے گا، وقت کا تعین خود کریں گے کہ جواب کب دینا ہے۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ جیٹ طیارے گرنے کے بعد بھارت اب بیک فٹ پر ہے، بات جہاز کی نہیں بلکہ ہمت کی ہوتی ہے، اب بغیر بندوں کے ڈرون بھیج رہے ہیں جو اسرائیلی ساختہ ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے بھارت کی جانب سے بھیجے گئے 25 ڈرونز میں سے کچھ جام کیے اور باقی کو مار گرایا، عوام کو بتانا چاہتا ہوں کہ آپ کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈرون حملوں کے بعد وزیراعظم ہاؤس میں اہم اجلاس جاری، نوازشریف بھی پہنچ گئے

وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے قومی اسمبلی کو بتایا کہ لائن آف کنٹرول پر بھارت کو ابھی تک بھاری نقصان کا سامنا ہے، جہاں چالیس پچاس بھارتی فوجیوں کی ہلاکت سمیت ان کا بریگیڈ ہیڈ کوارٹر بھی تباہ کیا گیا، بھارت نے شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ بھارت کو فرانسیسی ساختہ لڑاکا رافیل طیاروں پر بڑا ناز تھا لیکن اسے اپنے پاکستان مخالف ارادوں میں ہزیمت اور شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا ہے، یہی وجہ ہے کہ انہیں اب خفت مٹانے کے لیے حکمت عملی تبدیل کی ہے۔

عطا تارڑ  کا کہنا تھا کہ دشمن آپ کے خلاف بہترین ٹیکنالوجی لاتا ہے، وہ سمجھتے تھے کہ خدانخواستہ پاکستان کا بہت نقصان کردیں گے، افواج پاکستان نے منہ توڑ جواب دیا ہے۔، یہ طیارے نہیں گرے بلکہ بھارت کا غرور اور ناز گرا ہے۔

مزید پڑھیں:’بدلہ تو ابھی باقی ہے‘، بھارتی ڈرونز گرانے پر سوشل میڈیا پر پاک فوج کے حق میں پیغامات

وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہم اپنے شاہینوں کو اس ایوان سے سلام پیش کرتے ہیں، پہلی دفعہ چائے پلائی تھی، اس دفعہ بھی چائے تیار تھی، دشمن بھاگ گیا اس لیے ہوم ڈیلیوری کی ہے۔

وزیر اطلاعات کے مطابق لائن آف کنٹرول پر سفید جھنڈا لہرایا گیا تو پوری دنیا نے دیکھا، وہ سفید جھنڈا پاکستان کی فتح کی نشانی تھی، بھارت کا اپنا ڈرون گوردوارے کے اوپر گرا، یہ سکھوں کو ٹارگٹ کر کے بھارت کیخلاف جذبات ابھارنا چاہتے ہیں۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب کی مصنوعی ذہانت کے میدان میں نمایاں عالمی پیش رفت، اے آئی انڈیکس درجہ بندی میں بہتری

بلوچستان میں افسران کی فیلڈ میں موجودگی یقینی بنانے کے لیے ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا فیصلہ

سعودی عرب کا پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر اضافی معاونت کا اعلان، 5 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں توسیع

ایران امریکا مذاکرات کا دوسرا دور، جے ڈی وینس، وٹکاف اور جیرڈ کشنر حصہ لیں گے، سی این این

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

ویڈیو

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

پاکستان کی ثالثی نے دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹ کو بچا لیا

پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے لیے مزید کیا سکتا ہے؟

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا