چینی بھی رافیل طیاروں کی تباہی کا مذاق اڑانے لگ گئے، گانا ریلیز کردیا

جمعہ 9 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ایئر فورس کی جانب سے بھارتی رافیل گرائے جانے پر جہاں ایک طرف پاکستانی سوشل میڈیا صارفین بھارت کا مذاق اڑاتے نظر آ رہے ہیں وہیں چینی سوشل میڈیا بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔ چینی سوشل میڈیا پر پاکستانی فضائیہ کے ہاتھوں تباہ ہونے والے انڈین رافیل طیاروں کا مذاق اڑایا جا رہا ہے۔

 سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل وہ رہی ہے جس میں چینی سوشل میڈیا انفلیوئنسرز کو بھارتی شہریوں کی طرح پگڑیاں پہنے دیکھا جا سکتا ہے، ان پگڑیوں پر علامتی جہاز بنائے گئے ہیں۔ اور چینی انفلیوئنسرز اپنی زبان میں گانا گا کر رافیل طیاروں کا مذاق اڑا رہے ہیں۔

یہ ویڈیو وائرل ہوئی تو پاکستانی صارفین بھی اس پر تبصرے کرنے لگے۔ ایک صارف نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت مضحکہ خیز ہے۔

 https://Twitter.com/PakForeverIA/status/1920535612580413568

سحرش مان لکھتی ہیں کہ ہم سے زیادہ تو چینی بھارتیوں کے رافیل تباہی کا مذاق اڑا رہے ہیں۔

فرحان ورک نے لکھا کہ دنیا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ فرانسیسی رافیل اور اسرائیلی ڈرون کو کسی ملک نے مار گرایا ہے، یہ پاکستان اور چین کے بنائے گئے J 10C کی بہت بڑی فتح ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ چین بھی خوشیاں منا رہا ہے کیونکہ اب J 10C کی پوری دنیا پر دھاک بیٹھ گئی ہے

ارم شہزادی نے لکھا کہ رافیل کی تباہی کو جس انداز میں چینیوں نے ٹرول کیا ہے وہ کوئی اور نہیں کرسکتا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بھارت نے پاکستان کے 5 مقامات کو میزائل سے نشانہ بنایا تھا۔ جس کے جواب میں پاکستانی ایئرفورس کے شاہینوں  نے 5 بھارتی جہاز مار گرائے تھے۔ جن میں 3 رافیل طیارے تھےجس کی تصدیق ترجمان پاک فوج نے بھی کی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp