بھارتی صحافیوں نے اپنے ہی میڈیا کی پاکستان کے حوالے سے جاری پروپیگنڈا اور جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جنگ ٹی آر پی کی جنگ نہیں ہے، بھارتی میڈیا پاک بھارت جنگ کو فنکشن کے طور نہیں چلا سکتا۔
بھارتی صحافیوں کے مطابق سوشل میڈیا پر جھوٹا پروپیگنڈا کرنے والے جنگجوؤں کو واپس اپنے بنکرز میں جانا چاہیے، بھارتی میڈیا بشمول نیوز ٹی وی چینلز آج تک، زی نیوز اور این ڈی ٹی وی جھوٹ پر مبنی خبریں چلا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی میڈیا اور ’را‘ سے منسلک اکاؤنٹس سے پاکستان مخالف گمراہ کن پروپیگنڈا جاری
ذرائع کے مطابق آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی محتاج بھارتی میڈیا اپنی ہی عوام کو دھوکا دینے میں مصروف ہے، بھارتی میڈیا کے جھوٹ کے پلندے سے ان کے اپنے وزرا بھی محفوظ نہیں ہیں۔
It’s time to compile the gems Indian TV debates in one thread. 1/n
— SamSays (@samjawed65) March 5, 2022
معروف اور معتبر انڈین ڈیجیٹل پلیٹ فارم ’نیوز لانڈری‘ کی ایک رپورٹ نے بھارتی قارئین اور صحافیوں دونوں کی توجہ قومی ٹی وی چینلز کے درمیان ایک عجیب قسم کی پرائم ٹائم مسابقتی قوم پرستی کی جانب مبذول کرائی ہے۔
مزید پڑھیں:بھارتی میڈیا کا جھوٹ بے نقاب: پاکستان مخالف پراپیگنڈے کا پول کھل گیا
’ذرا اس پر ایک نظر ڈالیں کہ بعض میڈیا کس طرح قوم پرست ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے دوڑ میں غیر مصدقہ خبروں کے ذریعے بڑے پیمانے پر جوش و خروش پھیلا رہے ہیں۔‘