بھارتی میڈیا اور ’را‘ سے منسلک اکاؤنٹس سے پاکستان مخالف گمراہ کن پروپیگنڈا جاری

جمعہ 9 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارتی میڈیا نےمذموم مقاصد کے لیے جھوٹا پروپیگنڈا شروع کردیا ہے، وزیراعظم نریندرمودی کے زیر اثر بھارتی میڈیا اسرائیل کے آئرن ڈوم کی پرانی ویڈیو کو جموں بیس پر پاکستانی میزائل حملے سے جوڑ رہاہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج کے ہاتھوں ہر محاذ پر ناکامی کے بعد اپنی ہزیمت چھپانے کے لیے بھارتی میڈیا نے جھوٹا پروپیگنڈا شروع کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مودی سرکار کا پاکستان کیخلاف جذبات بھڑکانے کے لیے اے آئی کا استعمال، پروپیگنڈا بے نقاب

بھارتی میڈیا اور را سے منسلک اکاؤنٹس سے پاکستان پر بھارت میں حملےکا جھوٹا اور گمراہ کن پروپیگنڈاکیاجارہاہے، اور اس ضمن میں سوشل میڈیا پر را سے منسلک اکاؤنٹس اور بھارتی صحافی بھی جھوٹا پروپیگینڈا کرنے میں مصروف عمل ہیں۔

دفاعی ماہرین کے مطابق بھارتی صحافیوں کاحقائق اور صحافتی اقدار کے منافی جھوٹا اور گمراہ کُن پروپیگنڈا شرمناک ہے، بھارتی میڈیا مودی حکومت کے کہنے پرایک نئے اور ناکام حملے کا جواز پیدا کرنا چاہتاہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کے حملے کا خوف، دھرم شالہ میں آئی پی ایل کا میچ 10 اوورز بعد ہی ختم

ماہرین کے مطابق اس ضمن میں مودی کا گودی میڈیا اسرائیل کے آئرن ڈوم کی پرانی ویڈیو کو جموں بیس پرپاکستانی میزائل حملے سے جوڑنا اس گمراہ کن پروپیگینڈے کا تازہ ترین ثبوت ہے، بھارت اپنی ناکامیوں اوراندرونی خلفشار سے توجہ ہٹانےکے لیے اس نوعیت کے گمراہ کن پروپیگنڈے پر انحصار کررہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نیپال: سیلاب کے بعد لوٹ مار، بہہ جانے والی بینک سیف سے لاکھوں روپے برآمد، 29 افراد گرفتار

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

روس نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل ’آئی سی بی ایم‘ کا کامیاب تجربہ کرلیا

’کیا سنی دیول کو مسلمان کے کردار میں نہیں دیکھ سکتے؟‘، ’بٹوارا 1947‘ کی ناکامی پر شبانہ اعظمی حیران

لاہور میں طویل دھرنے کا عندیہ، ’اٹھانے کی کوشش کی تو اپنا شوق پورا کرلیں‘، حافظ نعیم

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں