آپریشن’بُنيَان مَرصُوص‘کی کامیابی پر ملک بھر میں جشن، مٹھائیاں تقسیم

اتوار 11 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آپریشن’بُنيَان مَرصُوص‘کی کامیابی پر ملک بھر میں جشن کا سماں ہے اور لوگ مٹھائیاں تقسیم کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:آپریشن بُنیان مّرصُوص کی کامیابی، وزیراعظم کا آج ملک بھر میں یوم تشکر منانے کا اعلان

بھارتی جارحیت کا تاریخی اور منہ توڑ جواب دینے پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف مقامات پر اظہاریکجہتی ریلیاں بھی منعقد کی جا رہی ہیں۔

شہر شہر، گلی گلی افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ریلیوں میں عوام کی کثیر تعداد شریک ہے۔

بھارت کیخلاف تاریخی فتح سے سرشار عوام نے افواج پاکستان کے جوانوں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور انہیں پھولوں کے ہار پہنائے گئے ۔

لکی مروت میں فتح کی خوشی میں عوام کی بڑی تعداد نےقومی پرچم اٹھا کر پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے، جب کہ شمالی وزیرستان باجوڑ  میں بھی بھارتی جارحیت اور افواج پاکستان کی فتح پر ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

چترال میں بھی غیور عوام افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لے سڑکوں پر نکل آئے، پشاور  کینٹ اور مردان میں بھی عوام کی بڑی تعداد بھارت کیخلاف فتح کا جشن منانے سڑکوں پر آگئی۔

 ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک میں بھی عوام پاک فوج زندہ باد ، بھارت مردہ بات کے نعرے لگاتی سڑکوں پر نکل آئی، اس کے علاوہ سوات میں بھی عوام کی بڑی تعداد نے اپنی بہادر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا۔

مہمند، نوشہرہ  اور قلعہ بالا حصار  میں بھی عوام نے فتح کی خوشی میں ریلیوں کا انعقاد کیا، ان ریلیوں میں ہر مکتب فکر کے افراد نے شرکت کی، اس دوران عوام نے مٹھائیاں بھی تقسیم کیں۔

ریلیوں کے شرکا نے اللہ کی ذات کا اس شاندار فتح پر شکر ادا کیا اور افواج پاکستان کے حق میں نعرے لگائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل