خیبرپختونخوا کے وزیر پختون یار کا الزام تراشی کرنے والوں کو قانونی نوٹس بھیجنے کا اعلان

اتوار 11 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا کے وزیر حکومت پختون یار خان نے کردار کشی کرنے پر گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی، سابق وزیر بلدیات عنایت اللہ خان اور دیگر کو قانونی نوٹس بھیجنے کا اعلان کردیا۔

اپنے ایک ویڈیو بیان میں انہوں نے کہاکہ مجھ پر جو الزامات لگائے گئے ہیں، ان کا جواب دیا جائے، قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتا ہوں۔

واضح رہے کہ میڈیا پر خبریں سامنے آئی تھیں کہ صوبائی وزیر پختون یار کے حجرے پر چھاپے کے دوران 10 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، جہاں مبینہ طور پر اساتذہ کی بھرتیوں کے لیے پرچے حل کیے جارہے تھے۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ کارروائی کے دوران امتحانی پرچے اور جوابی شیٹس کے ساتھ ساتھ ایک لیپ ٹاپ، پرنٹر اور کمپیوٹر بھی ضبط کرلیا گیا۔

صوبائی وزیر پختون یار خان خود پر لگائے گئے الزامات کی تردید کررہے ہیں، جبکہ گورنر فیصل کریم کنڈی اور دیگر نے کہا ہے کہ وہ میرٹ کی پامالی کا جواب دیں۔

پختون یار خان کا کہنا ہے کہ میرا تعلق میرٹ کی بالادستی قائم رکھنے والی جماعت سے ہے، مجھ پر جو الزامات عائد کیے جا رہے ہیں ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

یہ بھی پڑھیں کوئی نوکری بیچے گا تو ذمہ دار میں ہوں گا، نو منتخب وزیر اعلیٰ بلوچستان، حلف اٹھالیا

انہوں نے کہاکہ اس حوالے سے انکوائری کمیٹی کا خیرمقدم کرتا ہوں، تحقیقات کے بعد حقیقت سامنے آ جائےگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp