آزاد کشمیر حکومت نے بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے شہریوں کے خاندانوں کو ایک ایک کروڑ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کردیا۔
آزاد کشمیر کے وزیر اطلاعات پیر مظہر سعید نے کہاکہ حکومت کی جانب سے شہدا کے خاندانوں کو ایک ایک کروڑ روپے معاوضہ ادا کیا جائےگا۔
یہ بھی پڑھیں ایل او سی پر فائرنگ کے باوجود زندگی رواں دواں، شادی کی تقریبات بھی منسوخ نہ ہوئیں
انہوں نے کہاکہ بھارتی فوج کی جانب سے آبادی پر ہونے والی گولہ باری سے 30 شہری شہید جبکہ 65 زخمی ہوئے۔
ان کا کہنا تھا کہ کنٹرول لائن کے قریبی علاقوں میں بھارتی فوج کی گولہ باری سے 217 مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی فوج نے پاکستان کے خلاف حالیہ جارحیت کے دوران سب سے پہلا میزائل آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد پر داغا، اس کے علاوہ لائن آف کنٹرول پر بھی شدید گولہ باری کی گئی۔
بھارتی فوج کی فائرنگ سے باغ میں ایک نوجوان شہید ہوا، جس کی کچھ روز قبل شادی ہوئی تھی، جب کہ اس کی دو بہنیں زخمی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں آپریشن بُنیان مّرصُوص کی کامیابی، وزیراعظم کا آج ملک بھر میں یوم تشکر منانے کا اعلان
پاک فوج کی جانب سے بھارتی فوج کی جارحیت کا بھرپور جواب دیا گیا، اور ایل او سی پر دشمن کی کئی چوکیاں تباہ کر دی گئی ہیں۔