پاکستان کا فلائٹ آپریشن معمول پر آگیا، حج پروازیں بحال

منگل 13 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں بین الاقوامی فضائی آپریشن بتدریج معمول پر آ گیا ہے اور سعودی عرب سمیت 15 ممالک نے مختلف پاکستانی ایئرپورٹس کے لیے پروازیں بحال کر دی ہیں۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق حج فلائٹ آپریشن بھی تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن ہے اور ملک بھر سے حجاج کرام کی روانگی کا سلسلہ جاری ہے۔ سعودی ایئر لائن نے بھی آج سے لاہور اور اسلام آباد کے لیے باقاعدہ پروازیں شروع کر دی ہیں۔ جدہ سے لاہور اور اسلام آباد کے لیے سعودی ایئر کی پروازیں باقاعدگی سے آپریٹ کی جا رہی ہیں۔

ایئرلائن ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی ایوی ایشن حکام حج پروازوں کو مکمل معمول پر لانے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں تاکہ تمام عازمین حج کو بروقت روانہ کیا جا سکے۔

مزید پڑھیں: وزرات مذہبی امور نے عازمین حج کو کس بات سے محتاط رہنے کا مشورہ دیا؟

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق، جن 15 ممالک نے پاکستان کے لیے فلائٹ آپریشن بحال کیا ہے، ان میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین، ترکی، عمان، کویت، ملائیشیا، برطانیہ، چین، آذربائیجان، تھائی لینڈ، عراق، ایران اور اٹلی شامل ہیں۔

ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز میں مزید پروازوں کی تعداد میں اضافہ متوقع ہے، جس کے بعد فضائی آپریشن مکمل معمول کے مطابق بحال ہو جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp