باجوڑ میں وزیر اعظم کے مشیر اور رکن قومی اسمبلی مبارک زیب کے گھر پر بم دھماکا

بدھ 14 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں وزیر اعظم کے مشیر برائے ضم اضلاع اور رکنِ قومی اسمبلی مبارک زیب خان کے گھر پر دھماکا ہوا ہے۔

باجوڑ پولیس کے مطابق واقعہ تحصیل خار کے علاقے شاہ نرے میں پیش آیا، جہاں نامعلوم شرپسندوں نے مبارک زیب خان کے گھر کے مرکزی گیٹ کے ساتھ بارودی مواد نصب کیا تھا، جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔

یہ بھی پڑھیے: باجوڑ: جے یو آئی امیدوار اسمبلی کی گاڑی کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکا

پولیس نے بتایا کہ دھماکے کے وقت مبارک زیب گھر پر موجود نہیں تھے۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم گیٹ کو نقصان پہنچا ہے۔

پولیس کے مطابق واقعے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے، تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے مشیر مبارک زیب نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ باجوڑ میں ان کے گھر کے مرکزی گیٹ کو بم سے اڑایا گیا ہے۔ تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیے: باجوڑ میں امیدوار کی ہلاکت کے بعد پی کے 22 میں انتخاب ملتوی

ان کا کہنا تھا کہ ان بزدلانہ کارروائیوں سے ان کے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔

مبارک زیب خان کون ہیں؟

مبارک زیب کا تعلق قبائلی ضلع باجوڑ سے ہے اور وہ ضمنی انتخابات میں آزاد حیثیت سے کامیاب ہوئے تھے۔ مبارک زیب کے بڑے بھائی پاکستان تحریکِ انصاف کے انتہائی سرگرم رکن تھے اور عام انتخابات میں پارٹی کے نامزد امیدوار کے خلاف آزاد حیثیت میں کھڑے ہوئے تھے۔ انتخابی مہم کے دوران ایک قاتلانہ حملے میں ان کے بھائی جان سے گئے۔

بعد ازاں اسی حلقے سے ضمنی انتخابات میں مبارک زیب بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئے۔ ابتدا میں وہ پاکستان تحریکِ انصاف کے ساتھ تھے، تاہم بعد ازاں صوبائی حکومت سے ناراض ہو کر وفاقی حکومت کے ساتھ شامل ہو گئے اور وفاقی کابینہ میں شامل ہوگئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مصنوعی ذہانت کے چیٹ بوٹس کی آزادی اظہار رائے پر پابندی کیوں؟ عدالت میں مقدمہ دائر

نیتن یاہو ایران کیخلاف جنگ کے مقاصد حاصل نہ ہونے پر دباؤ کا شکار ہے، اسرائیلی اپوزیشن رہنما

گوادر ریفائنری منصوبہ: سعودی عرب 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا

پائیدار امن کے لیے امریکا ایران ڈائیلاگ میں سہولت کاری جاری رکھیں گے، اسحاق ڈار

کنکریٹ سے بھرا ٹرک بی ایم ڈبلیو پر الٹ گیا، گاڑی پچک جانے سے وکیل جاں بحق

ویڈیو

لائیواسلام آباد مذاکرات: بغیر کسی معاہدے کے واپس جا رہے ہیں، تاہم بات چیت کے دروازے بند نہیں کیے، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس

امریکا اور ایران ایک میز پر، آگے کیا ہونے جا رہا ہے؟

عرب میڈیا سے تعلق رکھنے والی صحافی پاکستانیوں سے متاثر، امریکا ایران مذاکرات میں پاکستان کی ثالثی اہم قرار دیدی

کالم / تجزیہ

معرکۂ امن، اسلام آباد کی دہلیز پر بدلتی دنیا

وہیل چیئر پر دنیا کی سیاحت کرنے والی مہم جُو خواتین

اسلام آباد میں آخری اوور