ایسٹ ویسٹ سینٹر اسلام آباد چیپٹر کے انتخابات، نئی قیادت منتخب

بدھ 14 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایسٹ ویسٹ سینٹر ایلومنائی ایسوسی ایشن کے اسلام آباد چیپٹر کے سالانہ انتخابات ہفتہ کے روز منعقد ہوئے، جس میں ایلومنائی ممبران نے خفیہ رائے شماری کے ذریعے نئی قیادت کا انتخاب کیا۔

انتخابات کے نتائج کے مطابق افضل خان مندوخیل  صدر منتخب ہوئے ہیں، جبکہ فیض پراچہ جنرل سیکریٹری و خزانچی کے طور پر کامیاب قرار پائے ہیں۔ محمد اشرف بلا مقابلہ نائب صدر منتخب ہوئے۔ منتخب ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان میں طاہر امین، شاکر اللہ، عاشفہ ہاشمی اور صنم جونیجو شامل ہیں۔

ایلومنائی ایسوسی ایشن کے ضوابط کے مطابق امیدواروں سے ایک دن قبل نامزدگیاں طلب کی گئیں تھیں۔ انتخابات کا انعقاد شفافیت اور جمہوری روایات کو برقرار رکھتے ہوئے کیا گیا، الیکشن کا عمل سابقہ نائب صدر عثمان رفیق کی رہائش گاہ پر ہوا۔

ایسٹ ویسٹ سینٹر، جو امریکا کی ریاست ہوائی میں واقع ہے، ایشیا، بحرالکاہل اور امریکا کے عوام کے درمیان باہمی تعاون، تعلیم اور مکالمے کے ذریعے بہتر تعلقات اور افہام و تفہیم کو فروغ دیتا ہے۔ اسلام آباد چیپٹر، جو 2005 میں قائم ہوا، ایسٹ ویسٹ سینٹر ایسوسی ا ایشن کا ایک فعال بازو ہے، جو ماحولیاتی تحفظ، قدرتی آفات میں امداد اور تعلیمی سرگرمیوں جیسے سماجی منصوبوں میں بھرپور کردار ادا کرتا ہے۔

ایسٹ ویسٹ سینٹر کے پروگرام میں شرکت کرنے والے اور یونیورسٹی آف ہوائی امریکا سے پڑھنے والے اس ایسوسی ایشن کے ممبر بنتے ہیں، اس ایسوسی ایشن کے دنیا میں 50 چیپٹرز ہیں۔

سبکدوش ہونے والے صدر ابو احمد عاکف سعید، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر اسد غفران، بانی صدر ڈاکٹر ارجمند فیصل نے نومنتخب قیادت کا خیرمقدم کیا۔

نئے صدر افضل خان مندوخیل  نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے تمام ارکان کے اعتماد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اسلام آباد چیپٹر میں نئی توانائی اور مربوط سرگرمیوں کے ذریعے ہم اپنے ایلومنائی نیٹ ورک کو فعال اور بااثر بنانے کی کوشش کریں گے۔ ہم سب مل کر اسے علم، خدمت اور تعاون کا ایک روشن مرکز بنائیں گے۔

اس موقع پر ممبران سے خطاب کرتے ہوئے نو منتخب جنرل سیکرٹری فیض پراچہ نے کہا کہ ہم اسلام آباد چیپٹر کو متحرک اور بامعنی سرگرمیوں کا مرکز بنائیں گے، جہاں ایسٹ ویسٹ سینٹر کے ایلومنائی اراکین ایک دوسرے سے جڑیں، خیالات اور تجربات کا تبادلہ ہو، اور ایسے منصوبے شروع ہوں جو عالمی اثرات کے ساتھ مقامی سطح پر تبدیلی کا باعث بنیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب میں رمضان: ثقافت، روحانیت اور یکجہتی کو سمجھنے کا بہترین موقع

پاک افغان سرحد پر کشیدگی: چمن میں ایمرجنسی نافذ، طبی مراکز ہائی الرٹ

پنجاب سیف جیلز پراجیکٹ اور ملاقات ایپ کیا ہے؟

افغان طالبان کی بلااشتعال جارحیت کا مؤثر جواب، خیبرپختونخوا کے عوام کا افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی

سعودی وزیر خارجہ کا اسحاق ڈار سے رابطہ، پاک افغان کشیدگی پر تبادلہ خیال

ویڈیو

افغان طالبان کی بلااشتعال جارحیت کا مؤثر جواب، خیبرپختونخوا کے عوام کا افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشان غضب للحق، کابل سے قندھار تک افغان طالبان کے خلاف کامیاب پاکستانی کارروائی، عالمی طاقتوں کی کشیدگی کم کرنے کی اپیل

کالم / تجزیہ

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟