مودی کا باپ بھی پاکستان کا پانی بند نہیں کر سکتا، مولانا فضل الرحمان

جمعرات 15 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ مودی کا باپ بھی پاکستان کا پانی بند نہیں کرسکتا، بھارت نے اسرائیل کا نمائندہ بن کر پاکستان پر حملہ کیا لیکن ہمارے جوانوں اور جانبازوں نے ایسا دندان شکن جواب دیا جو بھارت کو ہمیشہ یاد رہے گا۔

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے زیر اہتمام کوئٹہ میں ’مودی، اسرائیل مردہ باد ملین مارچ‘ کا انعقاد کیا گیا جہاں عوام کا جم غفیر امڈ آیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاک فوج نے بہادری سے ملکی دفاع کیا، خراج تحسین پیش کرتا ہوں، مولانا فضل الرحمان

 تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام نے ہمیشہ امت مسلمہ کی آواز کو بلند کیا ہے اور آج بھی اہل غزہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے کوئٹہ کی سرزمین سے آواز بلند کررہے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بھارت نے اسرائیل کا نمائندہ بن کر پاکستان پر حملہ کیا لیکن ہمارے جوانوں اور جانبازوں نے ایسا دندان شکن جواب دیا جو بھارت کو ہمیشہ یاد رہے گا۔

 انہوں نے دعویٰ کیا کہ ماضی میں پاکستان کے حکمران اسرائیل کو تسلیم کرنے جارہے تھے لیکن جے یو آئی نے ملک گیر تحریک چلا کر ان کے ارادوں کو ناکام بنایا۔

یہ بھی پڑھیں: وطن کے دفاع کی خاطر اپوزیشن اور حکومت ایک پیج پر ہیں، مولانا فضل الرحمان

انہوں نے اسرائیل کے غزہ پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل روز اول سے پاکستان کا دشمن ہے اور مودی نے اسرائیل کی حمایت کر کے مسلمانوں کے خلاف سازش کی ہے۔

 مولانا نے مزید کہا کہ پاکستان نے اہل غزہ کا بدلہ لے لیا ہے اور اگر حکمران اجازت دیں تو اسرائیل کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے۔

مولانا فضل الرحمان نے امریکی صدر کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’ٹرمپ اسرائیل کی پشت پناہی بند کرے۔‘ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کا استقلال اور استحکام ہمیں عزیز ہے اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

بلوچستان کے عوام کے حقوق پر بات کرتے ہوئے مولانا نے کہا کہ بلوچستان کے وسائل پر پہلا حق یہاں کے عوام اور ان کے بچوں کا ہے۔ کوئی کسی کے وسائل پر قبضہ نہیں کرسکتا۔ پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا کے وسائل پر بھی ان کے عوام کا ہی حق ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت نے جارحیت کی تو قوم کا ہر فرد سپاہی بن کر لڑےگا، مولانا فضل الرحمان

بھارت کو سخت پیغام دیتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ’مودی کا باپ بھی پاکستان کا پانی بند نہیں کرسکتا۔ مودی نے طاقت کے زور پر تنازعات حل کرنے کی کوشش کی لیکن اس کا جو انجام ہوا وہ سب کے سامنے ہے۔‘

مارچ کے شرکا نے مودی مردہ باد اور اسرائیل مردہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے اور فلسطینی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ایشیا کپ میں شاندار کارکردگی: شاہین آفریدی نے بابر اعظم کو پیچھے چھوڑ دیا

بین الاقوامی ذرائع نے ٹرمپ اور شہباز کی ملاقات کو کیسے کور کیا؟

وزیر دفاع خواجہ آصف کا ٹوئٹ: 2025 کو پاکستان کی بڑی کامیابیوں کا سال قرار

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی