’برہموس میزائل ڈپو تباہ ہوگیا‘، بھارتی ادارے نے پاکستانی مؤقف کی تصدیق کردی

جمعہ 16 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کے نیشنل ریڈیولاجیکل سیفٹی ڈویژن کی ایک حالیہ رپورٹ نے بھارتی پنجاب میں براہموس میزائل ڈپو کو تباہ کرنے کے حوالے سے پاکستان کے دعوؤں کی تصدیق کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی براہموس ایرو اسپیس کمپنی پر شکوک وشہبات کے بادل کیوں؟

رپورٹ کے مطابق اس واقعے کے بعد ایک اہم حفاظتی خطرے کی وجہ سے علاقے میں ریڈی ایشن الرٹ جاری کیا گیا تھا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اڈے کے اردگرد 3 کلومیٹر کے دائرے میں انخلا کے احکامات جاری کیے گئے تھے، جبکہ 5 کلومیٹر کے دائرے میں رہنے والوں کو تابکاری اثرات سے محفوظ رہنے کے لیے احتیاطاً دروازے اور کھڑکیاں بند رکھنے کی تنبیہ کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی براہموس میزائل کے پاکستان میں گرنے کے 2 برس مکمل

ریڈیولاجیکل خطرے نے خطے میں عوامی تحفظ اور ماحولیاتی آلودگی پر شدید تشویش پیدا کر دی ہے۔

یاد رہے کہ برہموس میزائل ڈپو 10 مئی کو پاکستانی حملے میں تباہ کر دیا گیا تھا، اب بھارت کے نیشنل ریڈیولاجیکل سیفٹی ڈویژن کی اس رپورٹ سے پاکستان کے سرکاری موقف کو تقویت ملی ہے۔

انڈین ریڈیولاجیکل اتھارٹی کی تصدیق کو پاکستان کے دعوے کی ایک اہم توثیق کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت نے برہموس میزائل ڈپو کی تباہی کے حوالے سے ابھی تک ایسا کوئی سرکاری عوامی بیان جاری نہیں کیا ہے جس میں رپورٹ کے مندرجات یا تابکاری کے اخراج کی حد کی تفصیل بتائی گئی ہو۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp