بی جے پی رہنما نے کنگنا رناوت سے ٹرمپ مخالف ٹوئٹ کیوں ڈیلیٹ کروائی؟

جمعہ 16 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ اور سیاستدان کنگنا رناوت نے سماجی رابطوں کی سائیٹ ایکس پر ایک پوسٹ کی جسے بعد میں انہیں ڈیلیٹ کرنا پڑ گیا بلکہ سرِعام وضاحت بھی دینا پڑی۔

کنگنا رناوت کی یہ پوسٹ اس خبر کے رد عمل میں تھی کہ ٹرمپ نے ایپل کے سی ای او ٹم کک کو بھارت میں پروڈکشن یونٹ قائم کرنے سے منع کر دیا ہے۔ اپنی ڈیلیٹ کی گئی پوسٹ میں کنگنا رناوت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور بھارتی وزیر اعظم مودی کا موازنہ کیا تھا۔

کنگنا کا کہنا تھا کہ ٹرمپ امریکی صدر ہیں مگر دنیا میں سب سے زیادہ جس لیڈر کو پسند کیا جاتا ہے وہ بھارتی وزیراعظم مودی ہیں، یہ ٹرمپ کی دوسری جبکہ مودی کی تیسری ٹرم ہے، ٹرمپ ایلفا میل ہیں مگر مودی ایلفا میل کے بھی باپ ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ یہ ذاتی حسد ہے یا سفارتی عدم تحفظ؟

اداکارہ کی یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تاہم ان کو اندازا نہیں تھا کہا اس پوسٹ سے ان کی اپنی ہی پارٹی ناراض ہو جائے گی۔ کنگنا نے یہ پوسٹ ڈیلیٹ کی اور اس پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نندا جی نے مجھے کال کی اور اس ٹوئٹ کو ڈیلیٹ کرنے کا کہا جو میں نے ٹرمپ کے حوالے سے کی تھی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ انھوں نے یہ پوسٹ اس لیے کی تھی کہ ٹرمپ نے ایپل کے سی ای او ٹم کک کو ایپل کی مصنوعات بھارت میں مینوفیکچر نہ کرنے کا کہا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے اپنی یہ ذاتی رائے ظاہر کرنے پر افسوس ہے، اور ہدایت کے مطابق میں نے فوری طور پر اسے انسٹاگرام سے بھی حذف کر دیا ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ کی ڈیلیٹ کی گئی پوسٹ کا صارفین نے اسکرین شاٹ شیئر کرنا شروع کر دیا اور ان پر خوب تنقید کی۔ ایک ایکس صارف کنگنا رناوت کی ڈیلیٹ کی گئی پوسٹ کا سکرین شاٹ سیئر کرتے ہوئے تبصرہ کیا کہ کنگنا رناوت نے یہ پوسٹ ڈیلیٹ کر دی ہے اور انہوں نے ثابت کر دیا کہ وہ بھارت کی سب سے کم عقل رکن پارلیمنٹ ہیں۔

 موہت چوہان لکھتے ہیں کہ کنگنا رناوت نے صرف دو ٹویٹس میں پوری بی جے پی اور وزیراعظم کو بے نقاب کر دیا ہے۔ انہوں نے طنزاً لکھا کہ لگتا ہے کہ کنگنا رناوت کو راہول گاندھی نے بی جے پی میں پلانٹ کیا ہے۔

معروف بھارتی یوٹیوبر دھرو راٹھی نے کنگنا رناوت سے سوال کیا کہ آپ کی پارٹی نے یہ ٹویٹ ڈیلیٹ کرنے کا کیوں کہا؟ کیا آپ کی پارٹی بی جے پی ڈونلڈ ٹرمپ سے ڈرتی ہے؟

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

پاکستان اور بھارت کے مابین کرکٹ کے بڑے فائنلز، کس کا پلڑا بھاری رہا؟

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی