میکسیکو میں نامور ٹک ٹاک بیوٹی انفلوئنسر کو ٹک ٹاک لائیو کے دوران فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق میکسیکو کی 23 سالہ سوشل میڈیا انفلوئنسر ویلے ریا مارکیز کو اس وقت فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا جب وہ ایک بیوٹی سیلون میں ٹک ٹاک پر لائیو تھیں، حملے سے چند لمحے قبل ویلےریا ٹک ٹاک لائیو اسٹریم پر ایک کھلونا تھامے بیٹھی تھیں۔ چند لمحوں بعد فائرنگ ہوئی اور ایک خاتون نے لائیو اسٹریمنگ بند کردی۔
View this post on Instagram
پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والا ایک ملزم سلون میں داخل ہوا اور ولیریا پر فائرنگ کردی، اور اب اس واقعہ کی تحقیقات فیما سائیڈ (یونی کسی خاتون کو صنفی بنیادوں پر قتل کرنا) کی بنیاد پر کی جا رہی ہے۔
ٹک ٹاکر ولیریا کے انسٹاگرام اور ٹک ٹاک پر تقریباً 2 لاکھ سے زائد فالوورز تھے۔ اس قتل نے میکسیکو کے نظام انصاف پر سوالیہ نشان کھڑا کردیا ہے۔