عدنان صدیقی اور اعجاز اسلم کے مداح انہیں پہچان نہ سکے،ویڈیو وائرل

بدھ 3 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی اداکار عدنان صدیقی اور اعجاز اسلم کے مداح انہیں پہچان نہیں پائے، دونوں اداکاروں کے نام بھی غلط لیے، مداحوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

اداکار، پروڈیوسر اور ماڈل عدنان صدیقی ہالی ووڈ اور بالی ووڈ میں بھی اداکاری کر چکے ہیں۔ ان کا اپنا ایک پروڈکشن ہاؤس بھی ہے۔

وہ اب تک پاکستانی ٹی وی ڈراموں اور کمرشلز میں بھی کام کر چکے ہیں۔

حال ہی میں اداکار نے سوشل میڈیا پرمداح کے ہمراہ ایک ویڈیو شیئر کی۔انہوں نے ویڈیو میں موجود آدمی سے پوچھا کہ آپ نے میرا کیا نام لیا تھا ؟

آدمی مسکراتے ہوئے بڑے ہی اطمینان سے جواب دیتا ہے اعجاز بھائی۔

عدنان صدیقی آدمی کا جواب سن کر مسکراتے ہیں اورکہتے ہیں کہ دیکھو بھائی میں تمہیں صرف یہ بتانا چاہ رہا ہوں کہ مجھے افسوس اس بات کا ہے کہ تم میرا نام نہیں جانتے مگر خوشی اس بات کی ہے کہ تم اعجاز کو بھی نہیں جانتے۔

اداکار مداح سے کہتے ہیں کہ میرا نام ہجے کرو کہو ع،د۔۔۔۔مداح ع،د کہتا ہے اور شرماتے ہوئے پھر غلطی سے کہہ دیتا ہے ارے اعجاز بھائی۔

عدنان صدیقی آدمی کے منہ سے اعجاز بھائی سنتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ارے یار! پھر اعجاز بھائی۔

دوسری جانب پاکستانی ٹیلی ویژن اداکار، پروڈیوسر اعجاز اسلم نے بھی مداح کے ہمراہ ویڈیو شیئر کی۔ اعجاز اسلم ویڈیو میں موجود شخص سے کہتے ہیں کہ جی! آپ میرا نام لے کر کیا کہہ رہے تھے؟ آدمی مسکراتے ہوئے چہرے کے ساتھ کہتا ہے کہ عدنان صدیقی نام ہے آپ کا، میں نے بہت ٹی وی میں آپ کو دیکھا ہےاور ہر ڈرامہ بہت شوق سے دیکھتا تھا۔ اسی لیے آج آپ کو پہلی دفعہ سامنے دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے۔

اعجاز اسلم اداکار عدنان صدیقی کو مخاطب کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ سن لو بھائی جواب مل گیا؟

سوشل میڈیا پر ویڈیو دیکھنے کے بعد لوگوں نے مختلف طرح کے ردعمل کا اظہار کیا۔
ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ لوگ اداکاروں کا نام بھول جاتے ہیں اس میں کوئی بڑی بات نہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ عدنان صدیقی کا ویڈیو میں موجود شخص کے ساتھ رویہ اچھا نہیں تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فرانس اور اسپین میں خوفناک جنگلاتی آگ، ڈھائی لاکھ سے زائد افراد نقل مکانی پر مجبور

چین کا فلپائن سے متنازع سمندری علاقے میں اشتعال انگیزی فوری بند کرنے کا مطالبہ

چیف الیکشن کمشنر کی میرپور ڈویژن کے عوام سے نتخابات میں بھرپور شرکت کی اپیل

تربت میں جدید ایف سی اسپتال کا افتتاح، مقامی آبادی بھی علاج کی سہولت سے مستفید ہوگی: محسن نقوی

جنوبی بحیرۂ چین میں ویتنامی جہاز ڈوب گیا، 37 افراد کو بچا لیا گیا، سرچ آپریشن جاری

ویڈیو

تربت میں جدید ایف سی اسپتال کا افتتاح، مقامی آبادی بھی علاج کی سہولت سے مستفید ہوگی: محسن نقوی

روشن ساتھی ستاروں کی چمک میں چھپے 4 سفید بونے ستاروں کا انکشاف

بدخشاں میں لڑائی شدت اختیار کر گئی، فریڈم فرنٹ کا طالبان کے 2 ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں