انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیئرمین جے شاہ نے سوشل میڈیا پر بھارتی فوج کے حق میں ایک پوسٹ کی اور بھارتی مسلح افواج سے اظہارِ یکجہتی کیا۔ جس نے کرکٹ کی عالمی گورننگ باڈی کی غیرجانبداری پر سوالات اٹھا دیے ہیں اور ان سے استعفیٰ کا مطالبہ زور پکڑنے لگا ہے۔
جے شاہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ہماری مسلح افواج ہمارا فخر ہیں اور ان کی بہادری اور مادرِ وطن اور عوام کی حفاظت کے عزم کو بیان کرنے کے لیے الفاظ ناکافی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی، وہ یادگار تصاویر جو ہمیشہ یاد رہیں گی
انہوں نے کہا کہ ہم اپنی بہادر خواتین و حضرات کو سلام پیش کرتے ہیں جو دہشت گردی سے ہماری قوم کا دفاع کر رہے ہیں۔ آئیے ہم سب متحد ہو کر اپنے ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کریں اور ایک مضبوط، زیادہ متحدہ بھارت کی تعمیر کریں۔
یہ بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد بحث چھڑ گئی ہے کہ اس عہدے سے غیر جانبداری کی توقع کی جاتی ہے تو کیا کسی عالمی اسپورٹس ادارے کے سربراہ کو ایسا بیان دینا چاہیے تھا۔
ایک صارف نے لکھا کہ آسٹریلیا کے اوپننگ بلے باز عثمان خواجہ کو آئی سی سی نے کو مشرق وسطیٰ میں امن کی حمایت میں اپنے بیٹ پر امن کی علامت فاختہ لگانے سے روک دیا تھا لیکن آئی سی سی کے چیئرمین جے شاہ، جو بھارت کے وزیر داخلہ کے بیٹے ہیں، کھلے عام کسی تنازعے کے دوران بھارتی فوج کی حمایت کر سکتے ہیں۔ یہ حیران کن منافقت ہے۔
So @Uz_Khawaja is banned by the @ICC from putting a dove on his bat supporting peace in the Middle East but @ICC chairman Jay Shah, son of India’s home affairs minister, can openly support the Indian military during conflict. Staggering hypocrisy!!! https://t.co/UDnniiNiwf
— Malcolm Conn (@malcolmconn) May 16, 2025
قادر خواجہ نے لکھا کہ جے شاہ کے بیان نے بھارت کے مؤقف کی عکاسی کی ہے جس نے آئی سی سی کی غیر جانبداری پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔
انہوں نے لکھا کہ چیئرمین جے شاہ نے غیر جانبداری کو پس پشت ڈال کر بھارتی فوج کی واضح حمایت کی، گویا وہ ایک عالمی ادارے کے سربراہ نہیں بلکہ بھارتی فوج کے ترجمان ہوں۔ ان کے اس کھلے سیاسی مؤقف نے آئی سی سی کو ایک متنازع ادارہ بنا دیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ بیان بورڈ ممبر پاکستان کی توہین بھی ہے۔ جے شاہ کے بیان نے نہ صرف آئی سی سی کی غیر جانبداری کو مجروح کیا بلکہ اس کی عالمی ساکھ پر بھی سنجیدہ سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔
Jay Shah’s statement echoes India’s stance, ICC’s neutrality laid to rest
Forgetting neutrality Chairman Jay Shah has become a spokesperson for the Indian army.Jay Shah openly expressed support for the Indian military.The chairman’s open endorsement of the Indian army has made… pic.twitter.com/fdCu3Uc2EJ
— Qadir Khawaja (@iamqadirkhawaja) May 15, 2025
ایک صارف نے جے شاہ کی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ بھارتی سیاستدان امیت شاہ کے بیٹے نے کھلےعام جنگ کی حمایت کی، اور وہ بھی آئی سی سی کے رکن ملک پاکستان کے خلاف۔ انہوں نے کہا کہ جے شاہ کو آئی سی سی چیئرمین کے عہدے سے ہٹایا جانا چاہیے۔
This was @ICC Chairman Jay Shah's Instagram story on May 9th, the son of BJP politician Amit Shah, openly supporting war, and that too against an ICC member, Pakistan. Jay Shah must be removed as ICC Chairman. pic.twitter.com/oqBbFBsrIU
— Daniel Alexander (@daniel86cricket) May 10, 2025