’والدہ کی بےعزتی کرنے پر شرم آنی چاہیے‘، جویریہ سعود تنقید کی زد میں

جمعہ 16 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی اداکارہ و ٹی وی میزبان جویریہ سعود کو ٹی وی پروگرام کے دوران ہنس ہنس کر والدہ کے بارے میں مضحکہ خیز بیانات دینے پر تنقید کا سامنا ہے۔

اداکارہ جویریہ سعود والدہ کے ہمراہ نجی ٹی وی کے شو میں شریک ہوئیں اور والدہ سے متعلق کئی سوالات کے جوابات دیے۔ ایک سوال کے جواب میں جویریہ کا کہنا تھا کہ ’میں امی کے ساتھ حیدر آباد گئی تھی وہاں میں نے ان کے ساتھ  2 دن  گزارے جس کے بعد کہا کہ بھابھیوں کو سلام ہے‘۔اور پھر اداکارہ زور زور سے ہنسنے لگیں۔

انہوں نے بتایا کہ ایک بار وہ اپنی والدہ کےپاس رہنے گئیں تو والدہ سے پوچھا کہ دن کے 12 بج رہے ہیں انہوں نے بھابھیوں کو کیوں نہیں اٹھایا؟ جس پر والدہ نے کہا کہ چھٹی کا دن ہے، وہ سوئی ہوئی ہیں، اس لیے انہوں نے انہیں نہیں اٹھایا۔ جویریہ سعود والدہ کی تعریفیں کرتے ہوئے زور زور سے ہنستی رہیں۔

 والدہ نے جویریہ سعود کی باتوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھابیوں کو کیوں سلام؟  وہ تو روٹیاں بناتے ہی اپنے کمروں میں چلی جاتی ہیں، میرے ساتھ رہتی کب ہیں؟

 

ان کی والدہ کے ساتھ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اداکارہ پر خوب تنقید کی گئی۔ کئی صارفین کا کہنا تھا کہ اداکارہ نے اپنی والدہ کی بے عزتی کی ہے۔ جبکہ ایک صارف نے کہا کہ والدہ نے بےعزتی کرنے پر آپ کو شرم آنی چاہیے۔

کئی صارفین نے کہا کہ جویریہ کو ہنسنے کا طریقہ سیکھنا چاہیے۔ اتنے بلند قہقہے تو فرمائشی اور مصنوعی لگتے ہیں بالکل کپل شرما کے شو کی طرح۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جنگ بندی کے بعد روسی حملے پر امریکا یوکرین میں کثیرالملکی فورس کی تعینانی کی حمایت کرے گا

لاہور، کراچی اور اسلام آباد کے ایئرپورٹس آؤٹ سورس کرنے کی منظوری دے دی گئی

مذاکرات موجودہ پارلیمنٹ کو ختم کرنے کے لیے ہوں گے، محمود اچکزئی، اسمبلیوں سے استعفوں کا بھی عندیہ

کراچی اوپن اسکواش: پہلا دن پاکستانی کھلاڑیوں کے نام رہا

آئی پی ایل سے نکالے گئے بنگلہ دیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کا پی ایس ایل کھیلنے کا فیصلہ

ویڈیو

ڈنکے کی چوٹ پر آپریشن ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر کا خیبرپختونخوا حکومت کو سخت جواب

خیبر پختونخوا میں دہشتگردوں کو سازگار ماحول میسر ہے، وزیراعلیٰ کا بیانیہ کھل کر سامنے آگیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

مذاکرات صرف میڈیا کی زینت ہیں، کوئی حقیقی پیشرفت نہیں، وزیردفاع خواجہ آصف

کالم / تجزیہ

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟

ہم نے آج تک دہشتگردی کے خلاف جنگ کیوں نہیں جیتی؟