بنیان مرصوص میں تاریخی کامیابی پر مری میں پاک فوج اور پاکستان کے حق میں ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں عوام کے پاک فوج اور پاکستان کے حق میں نعرے لگائے۔
ریلی میں سکول و کالجز کے طلبا و طالبات سمیت مقامی عوام اور سول حکام نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیے؛ آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پر مظفرآباد میں یومِ تشکر ریلی، عوام کا افواج پاکستان سے والہانہ عقیدت کا اظہار
ریلی میں شامل شرکا نے قومی پرچم تھامے پاکستان اور فوج کے حق میں بینرز بھی اٹھا رکھے تھے۔
شرکا نے فوج کے شانہ بشانہ ہمیشہ کھڑے رہنے کے عزم کو دہرایا اور معرکہ حق میں کامیابی پر اللہ کے حضور شکر ادا کرتے ہوئے پاک فوج کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔