وزیر اعظم کے معاون خصوصی رانا ثنا اللہ مظفرآباد کے علاقے شوائی میں بھارتی جارحیت کے دوران شہید ہونے والے امام مسجد کے گھرپہنچ گے۔
رانا ثنا اللہ نے شہید کے لواحقین سے اظہار ہمدردی اور فاتحہ خوانی کی، انہوں نے شہید کے ورثا اور زخمیوں میں امدادی چیک بھی تقسیم کیے۔
یہ بھی پڑھیے: سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار منظر عام پر، پاک فوج کے حق میں کیا کہا؟
اس موقع پر رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ بھارت کاغرور پہلے بھی خاک میں مل چکا ہے، شہدا کے ورثا اور زخمیوں کا جو جذبہ ہے اس کے آگے بھارت کی کوئی اہمیت نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے بھیجی گئی آمداد میں شہدا اور زخمیوں کو دینے آیا ہوں، پہلگام واقعہ کے بعد بھارت نے کشمیریوں پر جو ظلم اور ستم کیا ہے اس کے بعد مسئلہ کشمیر ایک بار پھر دنیا کے سامنے اجاگر ہوا ہے۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اگر بھارت نے دوبارہ کسی قسم کی جارحیت کی تو پہلے سے سخت جواب دیا جائے گا۔