واٹس ایپ نئی حیران کُن تبدیلی کے لیے تیار

بدھ 3 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پیغام رسانی کی معروف ایپ واٹس ایپ صارفین کی سہولت کے لیے نِت نئی تبدیلیاں کرتی رہتی ہے، وہ حال ہی میں ایک بار پھر فیچر اپڈیٹ کرنے کو تیار ہے، اب کی بار واٹس ایپ اپنے صارفین کے لیے انسٹاگرام جیسی سہولت لے کر آیا ہے۔

اس نئے فیچر کے ذریعے واٹس ایپ پر شیئر کیے جانے والے سٹیٹس اب فیس بُک کی سٹوری پر بھی شیئر کیے جا سکیں گے۔

اسکرین شاٹ/واٹس ایپ بیٹا انفو

 

واٹس ایپ بیٹا انفو کے مطابق یہ فیچر فی الحال اینڈرائیڈ فون میں ٹیسٹر کے طور پر متعارف کرایا گیا ہے جسے آنے والے دنوں میں آئی او ایس کےصارفین کے لیے بھی پیش کر دیا جائے گا۔

پہلے اس سہولت سے صرف انسٹا گرام کے صارفین مستفید ہوتے تھے۔ وہ اپنی پوسٹ کی گئی سٹوری کو فیس بُک پر بھی شیئر کر سکتے تھے۔

اس سے قبل واٹس ایپ گروپ کالز کو شیڈول کرانے کے فیچر پر بھی کام شروع کیا گیا ہے جس میں دن اور وقت کا انتخاب کر کے کال شیڈول کی جا سکے گی۔

سٹوری اور کال کے علاوہ واٹس ایپ نے ’نیو ٹیکسٹ ایڈیٹر‘ کا فیچر بھی متعارف کرایا ہے جس کے تحت صارفین مخلتف فونٹس کا استعمال کر سکیں گے اور بیک گراؤنڈ کا رنگ بھی تبدیل کر سکتے ہیں۔

ان تمام فیچرز کے ساتھ  واٹس ایپ ایک اور فیچر پر بھی کام کر رہا ہے جسے مستقبل قریب میں متعارف کرایا جائے گا۔ یہ فیچر صارفین کو چیٹ لاک کر کے پوشیدہ رکھنے کی سہولت دے گا تاکہ دوسرے لوگوں کی اس تک رسائی نہ ہو۔

 

اس نئے فیچر کی مدد سے صارفین اپنی اہم چیٹ کو محفوظ بنا سکیں گے، ایک مرتبہ چیٹ لاک ہو جانے کے بعد پاس کوڈ یا صارف کے فنگر پرنٹ کےذریعے ہی چیٹ تک رسائی ممکن ہوگی۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیلی پارلیمان میں اذان اور نماز کے لیے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی کا متنازع بل منظور

ایپل کا 2027 تک 5 نئے آئی فون متعارف کرانے کا منصوبہ، چین سے میموری چپس حاصل کرنے کا بھی امکان

باغبانپورہ  اسکول حادثہ : مریم نواز کا فوری نوٹس، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم

سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ،فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

عدنان صدیقی نے بانسری پر اے آر رحمان اور شنکر جے کشن کی مشہور دھنیں بجا کر صارفین کو حیران کردیا

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز