خیبرپختونخوا میں گرمی کی لہر، الرٹ جاری

منگل 20 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

علاوہ ازیں پی ڈی ایم اے نے ایک مراسلے میں خیبرپختونخوا میں 20 سے 24 مئی کے دوران گرمی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ملک کے میدانی علاقے شدید گرمی کی زد میں، ہیٹ ویو کب تک برقرار رہے گا؟

پی ڈی ایم اے کے مطابق شدید گرم موسم کے باعث دن کے اوقات میں درجہ حرارت معمول سے 5 تا 7 ڈگری سینٹی گریڈ مزید بڑھنے کا امکان ہے،20جبکہ   سے 24 مئی کے دوران جنوبی اور وسطی علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار رہے گی۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق شدید گرمی کے باعث گرد و غبار اور تیز ہواؤں کا بھی خدشہ ہے ایسے میں شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

گرمی اور خشک موسمی حالات سے ہیٹ اسٹروک اور آبی ذخائر پر پانی کے دباؤ کا بھی امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے کے جاری مراسلے کے مندرجات کے مطابق گرمی کی شدت سے بالائی علاقوں میں برف پگھلنے کی رفتار میں اضافہ ممکن ہے۔

ایسے میں عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر سورج کی روشنی سے بچنے اور پانی کا استعمال بڑھا دیں۔ جبکہ بزرگ اور بچے صبح 10 سے شام 5 کے اوقات میں براہ راست سورج میں نہ نکلیں۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے مشورہ دیا گیا ہے کہ عوام سفر سے پہلے اپنی گاڑی کے انجن میں پانی اور ٹائروں میں پریشر چیک کریں۔

مراسلے میں کسانوں کو بھی فصلوں کی کٹائی کے دوران احتیاط برتنے اور جانوروں کا خاص خیال رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے  ہیلتھ/میڈیکل سروسز، پیرا میڈیکس اور ریسکیو ڈیپارٹمنٹ کو الرٹ اور ہیٹ اسٹروک سینٹر کو فعال رکھنے کی ہدایت کے ساتھ تمام متعلقہ اداروں کو ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہنے کا کہا گیا ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن سینٹر مکمل فعال ہے، عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع ہماری ہیلپ لائن 1700 پر دیں۔ ‎

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp