بھارتی دفاعی تجزیہ کار اور سابق بھارتی فوجی گورو آریا جو پاک بھارت کشیدگی کے دوران کراچی پر قبضے کی باتیں کر رہے تھے اور چاہتے تھے کہ جنگ کی صورت حال نارمل نہ ہو اور بدترین شکل اختیار کرلے ان کا ایک بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ بھارت کے دفاعی نظام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے فکر مند نظر آ رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارا ففتھ جنریشن فائٹر 10,12 سال بعد بننا شروع ہو گا جبکہ چائنہ کا J21 بن چکاہے اور J30 آ رہا ہے۔ امریکا کے پاس کئی سالوں سے F22 چل رہا ہے اور F35 امریکا میں تو اڑ رہا ہے اس کے ساتھ 10 اور ممالک میں اڑ رہا ہے لیکن بھارت کے پاس یہ نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اپنی فوج و حکومت کی تذلیل کے بعد میجر گورو اور ارنب گوسوامی بوکھلاہٹ کا شکار
ان کا کہنا تھا کہ امریکا سے بھارت کو کوئی خطرہ نہیں ہے لیکن ہمیں چین سے خطرہ ہے اور چین بھارت کو چوٹ پہنچانے کے لیے 2,4 اسکوارڈنز فری میں بھی پاکستان کو دے سکتا ہے تو ایسی صورت میں بھارت کیا کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک بھارتی کا ففتھ جنریشن جیٹ آئے گا تب تک چین کا سکستھ جنریشن فائٹر جیٹ آ جائے گا۔
گورو آریا کا یہ ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے گئے۔ ایک صارف نے لکھا کہ پاکستان اور چائنہ کو اتنے مفید مشورے دینے کا شکریہ میجر گورو آریا اگر وقت آیا تو ہم ضرور ایسا کریں گے۔
پاکستان اور چائنہ کو اتنے مفید مشورے دینے کا شکریہ میجر گورو آریا اور ہم ضرور ایسا کریں گے اگر وقت آیا تو 😂
یوتھیے اور مودئیے دونوں عقل سے پیدل اور دماغ سے فارغ ہیں ✅
یوتھیے اپنی جماعت اور اپنی بانی کو یوانے اور مودئیے اپنے ملک اور اپنے مودی کو یوانے کی کہانیاں خود بتاتے ہیں 🤫 pic.twitter.com/YVmvhimR5W— GHQ 111 Brigade™️ (@Move111Forward) May 19, 2025
ایک صارف نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جاہل دوست سے سمجھدار دشمن اچھا ہے۔
جاہل دوست سے سمجھدار دشمن اچھا 🤣🤣🤣
— ARSH 🇵🇰 (@SoldierArsh) May 19, 2025
ذوالفقار خان نے لکھا کہ ایسا لگ رہا ہے گورو آریا نشے میں ہیں۔
He looks drunk 🥴
— Zulfiqar Khan (@Zulfiqa89042871) May 20, 2025