’فنٹاسٹک چائے کے لیے پاکستان آنا ہوگا‘، چائے کے عالمی دن پر سچن ٹنڈولکر کو پوسٹ کرنا مہنگا پڑگیا

بدھ 21 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دنیا بھر میں آج چائے کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ یہ دن مناتے ہوئے بھارت کے سابق لیجنڈری کرکٹر سچن ٹنڈولکر نے سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر چائے کے کپ سے لطف اندوز ہوتے ہوئے اپنی تصاویر پوسٹ کیں۔

انہوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ جب بات چائے کی ہو تو ہمیشہ ’ایک کپ اور ہو جائے‘۔

سابق کرکٹر کی اس پوسٹ پر پاکستانی صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے گئے۔ ایک پاکستانی صارف نے لکھا کہ فنٹاسٹک چائے کے لیے آپ کو پاکستان آنا ہو گا۔

ایک صارف نے لکھا کہ اس بار رافیل میں تشریف لائیے اور ہمیں ایک اور محبت بھری چائے کی میزبانی کا موقع دیجیے۔

وسیم نامی صارف نے طنزاً لکھا کہ کبھی کبھی ایک کپ چائے کی قیمت لڑاکا طیارہ ہوتی ہے۔

خان نامی صارف نے سچن ٹنڈولکر کی توجہ ونگ کمانڈر ابھی نندن کی طرف دلاتے ہوئے لکھا کہ یاد رکھنا ’ٹی از فنٹاسٹک‘۔

فراست تبسم نے لکھا کہ چائے کا عالمی دن تو 27 فروری کو ہوتا ہے جب پاکستانی فضائیہ نے اپنی فضائی حدود میں انڈیا کا ایک جنگی جہاز مار گرایا اور لڑاکا طیارے کے پائلٹ ونگ کمانڈر ابھی نندن ورتھمان کو گرفتار کر لیا تھا۔

ایک صارف نے کہا کہ آپ پاکستانی چائے ضرور ٹرائی کریں یہ لاجواب ہے اگر آپ کو یقین نہیں آتا تو ابھینندن سے پوچھ لیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی 31 دسمبر سے پہلے دورہ پاکستان کی تیاریاں

فلسطین سے متعلق پاکستان کی پالیسی واضح، غزہ امن منصوبے پر سیاست نہ کی جائے، اسحاق ڈار

قومی اسمبلی اجلاس سے پاکستان پیپلز پارٹی کا واک آؤٹ، پنجاب حکومت کے رویے پر تحفظات

آزاد کشمیر حکومت نے عوامی ایکشن کمیٹی کو ایک بار پھر مذاکرات کی دعوت دے دی

امریکا کی کوئٹہ میں ایف سی ہیڈکوارٹرز کے قریب دہشتگرد حملے کی شدید مذمت

ویڈیو

’صدر ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے میں پاکستان نے بڑا اہم کردار ادا کیا ہے‘

ٹرینوں کا اوپن آکشن: نجکاری یا تجارتی حکمت عملی؟

نمک منڈی میں چپلی کباب نے بھی جگہ بنالی

کالم / تجزیہ

یہ حارث رؤف کس کا وژن ہیں؟

کرکٹ کی بہترین کتاب کیسے شائع ہوئی؟

سیزیرین کے بعد طبعی زچگی اور مصنوعی دردِ زہ