شاہ رخ خان نے سیلفی لینے والے مداح کو دھکیل دیا

بدھ 3 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی وڈ اداکارشاہ رخ خان نے ممبئی ائیر پورٹ پر سیلفی لینے کی کوشش کرنے پر مداح کا فون ہاتھ سے دھکیل دیا۔

بالی ووڈ کے کنگ خان اپنی آنے والی فلم ’ڈنکی‘ کی شوٹنگ کشمیر میں مکمل کرنے کے بعد ممبئی ائیر پورٹ پر پہنچے تو مداحوں کے ہجوم نے انہیں گھیر لیا۔

سوشل میڈیا پر جاری کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیسے ہی شاہ رخ خان ائیر پورٹ سے باہر نکلتے ہیں، ان کے دائیں جانب سفید اور سیاہ پینٹ کوٹ میں ملبوس مداح سلیفی لینے کے لیے موبائل اوپر کرتا ہے، شاہ رخان اس کا بازو پکڑ کر موبائل نیچے کر دیتے ہیں۔

اداکار کے گارڈز بھی مداح کو پیچھے دھکیل دیتے ہیں۔ شاہ رخ خان اپنی گاڑی میں بیٹھنے کے لیے آگے بڑھتے ہیں لیکن مداح کو سیلفی نہ لینے کے باوجود گاڑی تک ان کے پیچھے آتا دیکھا جا سکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

سوشل میڈیا پر ویڈیو دیکھنے کے بعد کچھ صارفین نے غم و غصے کا اظہار کیا تو کچھ نے شاہ رخ خان کی حمایت کی۔

ایک صارف نے لکھا کہ ایس آر کے! یہ مت بھولو ہم فینز کی وجہ سے تم یہاں تک ہو۔ایک صارف نے سوال کیا کہ  اب پٹھان چل گئی ہے تو اکڑ آگئی ہے؟

ایک اور صارف نے مداح کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ وہ آدمی ابھی اس کے پیچھے آرہا ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ اب ایس آر کے کی پی آر ٹیم ان کی موٹیویشنل تقریروں کی 1000ویڈیوز پوسٹ کرے گی۔

شاہ رخ خان کی ویڈیو پر تبصرہ کرنے والے افراد کو ایک صارف نے پیغام دیا کہ وہ فلمیں ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ اور ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ دوبارہ دیکھیں تو  شاہ رخ خان کی محبت میں گرفتار ہو جائیں گے۔

ممبئی کے ائیر پورٹ پر پیش آنے والے حالیہ واقعہ کے حوالے سے ایک صارف نے شاہ رخ خان کی حمایت میں لکھا کہ معذرت ہر کوئی اسے بدتمیز کہہ رہا ہے۔
اگر آ پ کو کوئی مسلسل کلک کر رہا ہے،آپ سے پوچھے بغیر تو آپ کو کیسا لگے گا۔ کسی کے ساتھ تصویر لینے سے پہلے پوچھنا بنیادی آداب میں سے ایک ہے۔

 مزید پڑھیے:کیا شاہ رخ خان کا اپنی اہلیہ سے جھگڑا ہوا؟ویڈیو وائرل

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ایس ایل: فخر زمان کی شاندار سینچری، لاہور قلندرز کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 198 رنز کا ہدف

اسلام آباد میں وی آئی پی روٹ سے جعلی خاتون ٹریفک پولیس اہلکار گرفتار

فیلڈ مارشل، وزیراعظم اور وزیرخارجہ تاریخی کردار ادا کررہے ہیں، نواز شریف

ہواوے کا نیا فولڈیبل فون بڑی اسکرین اور طاقتور فیچرز کے ساتھ متعارف

الیکشن کمیشن نے مراد سعید کی نشست پر ضمنی انتخاب مؤخر کر دیا

ویڈیو

لائیوایران امریکا جنگ بندی اختتام کے قریب، مذاکرات بحال ہونے کی امید، تہران کے مثبت اشارے

لائیوجے ڈی وینس کی قیادت میں امریکی وفد ایران سے مذاکرات کے لیے اسلام آباد روانہ ہوگیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

فیلڈ مارشل نے ایران میں امن کے لیے عظیم کام کیا، شیخ حسن سروری

کالم / تجزیہ

علامہ اقبال اور پاکستان پوسٹ

اسرائیل کا مسئلہ کیا ہے؟

ایک اور ایک گیارہ سے نو دو گیارہ