کراچی سے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 3 انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار

جمعرات 22 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان رینجرز سندھ اور سی ٹی ڈی کی خفیہ اطلاعات پر کورنگی مہران ٹاون میں کارروائی، فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے3 انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار۔

یہ بھی پڑھیں:اندرون سندھ رینجرز کی بڑی کارروائی: مختلف جرائم میں ملوث 21 مبینہ ملزمان گرفتار

ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ ایمونیشن اوردھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔ ملزمان کا تعلق فتنہ الخوارج کمانڈر رومان رئیس اور اسلام دین گروپ سے ہے، ملزمان عسکری تربیت یافتہ ہیں۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان کو فتنہ الخوارج کے کمانڈر نےبھتہ وصولی، ٹارگٹ کلنگ،دہشت گردی لیےکراچی بھیجا تھا۔

ملزم نعمت اللہ نے اعتراف کیا ہےکہ وہ فتنہ الخوارج کا انتہائی سرگرم رکن ہے، ملزم 2018 میں فتنہ الخوارج مفتی نور ولی گروپ میں شامل ہوا،  ملزم نے افغانستان سےعسکری تربیت حاصل کی۔

ملزم نعمت اللہ کے پی میں دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث رہا، ملزم 2019 میں دہشت گردی کی کارروائی  کے دوران گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزم نور محمد 2022 میں فتنہ الخوارج اسلام الدین کے گروپ میں شامل ہوا، ملزم نورمحمد بھتاوصولی، ٹارگٹ کلنگ اور دہشتگردی کے لیے منصوبہ بندی کر رہا تھا۔

ملزم نور محمد نے اکثر اہم مقامات کی ریکی بھی کر رکھی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایپل کے نئے فولڈ ایبل آئی فون کی اسکرین ٹوٹنے لگی، کمپنی کا متبادل فون دینے کا اعلان

کشمیریوں کی حقِ خودارادیت کی جدوجہد کو جبر سے نہیں دبایا جا سکتا، اسحاق ڈار

مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں پائیدار امن ممکن نہیں، وزیراعظم شہباز شریف

صدر آصف زرداری کا اقوامِ متحدہ سے مسئلہ کشمیر کے پرامن اور منصفانہ حل کے لیے فعال کردار ادا کرنے کا مطالبہ

نماز کی پابندی نے ہمایوں سعید کی زندگی کیسے بدل دی؟ اداکار کا بڑا انکشاف

ویڈیو

5 باہمت بہنوں نے روایتی ذائقوں کو روزگار کا ذریعہ بنا لیا، کوئٹہ کے رامین ریسٹورنٹ کی منفرد کہانی

نہ چار دیواری، نہ سیکیورٹی، پنو عاقل کے 105 سال پرانے تھانے میں قانون کے محافظ کیسے کام کرتے ہیں؟

پشاور میں زیر زمین پانی کی سطح خطرناک حد تک کم، 2050 تک شدید بحران کا خدشہ

کالم / تجزیہ

27 اکتوبر، یوم سیاہ: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

تحریک انصاف : رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں